2025-11-04@11:55:06 GMT
تلاش کی گنتی: 308

«ایشین چیمپیئن شپ»:

    ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کا کہنا ہے کہ گارڈن پر حادثے کے بعد ڈمپر کو جلایا گیا تو ایس ایس پی کو فون کرکے کہا کہ پولیس کی زیادہ سے زیادہ نفری لے کر پہنچیں۔ لیاقت محسود نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثےمیں جس کا بچہ جاں بحق ہوا میں اس کےغم میں شریک ہوں، اس کے گھر اور اسپتال بھی جاؤں گا۔ ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ ایس ایچ او نے کہا کہ آپ آجائیں، قانونی کارروائی کروں گا، ہم پندرہ سے بیس افراد حادثے کےمقام پر پہنچ گئے۔ لیاقت محسود کے مطابق جائے وقوعہ پر بہت لوگ موجود تھے، انہوں نے دعوی کیا کہ لوگوں نے ان پر قاتلانہ حملہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور   سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ 27 ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو، 27 ویں ترمیم پر ابھی مشاورت کا آغاز  ہوا ہے، اتفاق رائےکے بغیر کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوگی۔ جیو نیوز کے پروگرام  ' آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ  جن چیزوں کا ذکر بلاول بھٹو نے کیا کونسی چیز ہے جو زیربحث نہیں رہی؟ ان چیزوں پر تو گفتگو  دو چار ماہ سے ہو رہی ہے، اتحادیوں اور  دیگر سے بات کریں گے، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد چیزوں کو سامنے لائیں گے۔رانا...
    رانا ثناء اللّٰہ : فائل فوٹو  وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جن چیزوں کا ذکر بلاول بھٹو نے کیا کونسی چیز ہے جو زیر بحث نہیں رہی، ان چیزوں پر تو گفتگو دو چار ماہ سے ہورہی ہے، اتحادیوں اور دیگر سے بات کریں گے، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد چیزوں کو سامنے لائیں گے۔مشیر وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسی دستاویز لوگوں کے درمیان لائیں جس پر اتفاق ہو یہ زیادہ مناسب ہوگا، ترمیم اگر آرہی ہے تو...
    یورپی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ ایران پابندیوں کے باوجود چین کی مدد سے میزائل پروگرام دوبارہ فعال کر رہا ہے۔ یورپی انٹیلی جنس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کی حالیہ پابندیوں کے باوجود چین کی مدد سے اپنا بیلیسٹک میزائل پروگرام تیزی سے بحال کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین سے ایران کی بندر عباس بندرگاہ پر ’سوڈیم پرکلوریٹ‘ کی کئی کھیپ پہنچی ہیں، جو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے ٹھوس ایندھن کی تیاری میں استعمال ہونے والا اہم کیمیائی مادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق 29 ستمبر سے اب تک تقریباً 2,000 ٹن مواد ایران پہنچ چکا ہے، جو اسرائیل سے حالیہ جھڑپوں کے بعد چین کے سپلائرز سے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول  سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالدنے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول نے کہا کہ  بی آئی ایس پی کے تحت مستحق افراد کو دی جانے والی ادائیگیوں کے نظام کو مزید شفاف کیا جائے، مستحق افراد کو ادائیگی کا ایک ایسا نظام بنایا جائے جس میں کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد  نے یقین دہانی کہ بی آئی ایس پی کے تحت ادائیگیوں کے نظام میں جلد مزید بہتری لائیں گے۔
    اسلام آباد: پاکستان کی معیشت کے استحکام اور جدید ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان کوانٹم کمپیوٹنگ اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سی پیک فیز II کے تحت ’’نیشنل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ مرکز تحقیق، تربیت، جدت، اور ماہرین کے تبادلے کے ذریعے کوانٹم ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کرے گا۔ معاہدے کے مطابق، دونوں ممالک تحقیق و ترقی، ٹیکنالوجی...
    یوایس اوپن اسکواش چیمپین شپ 2025 کے مینز اورویمن دونوں ٹائٹلز مصری کھلاڑیوں نے جیت لیے۔ فلاڈیلفیا میں یوایس اوپن اسکواش چمپین شپ کے فائنل میں عالمی نمبرایک اوردفاعی چیمپین مصطفی اسل نے مینز اور عالمی نمبردو حانیہ الحمامی نے ویمن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ چیمپین شپ میں دو لاکھ 13 ہزار ڈالرز کے مینز فائنل میں 24 سالہ مصطفی اسل نے سیڈ2 نیوزی لینڈ کے پال کول کو 58 منٹ کے مقابلے کے بعد 0-3 سے زیر کر کے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ ویمن کے دولاکھ 13 ہزار ڈالرز کے فائنل میں مصر کی 25 سالہ حانیہ الحمامی نے ہم وطن 18 سالہ سیڈ 3 امینہ عارفی کو کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 سے قابو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد ریحان حنیف نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کا بروقت حل ہماری اولین ترجیح ہے، کراچی چیمبر تجارتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد کی سربراہی میں وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر پی سی ڈی ایم اے کے وفد نے نومنتخب صدر محمد ریحان حنیف، سینئر نائب صدر محمد رضا اور نائب صدر محمد عارف...
    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 26 اکتوبر سے یکم نومبر 2025 تک ورلڈ چیمپیئن شپ اِن فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ کا انعقاد ہوگا۔ یہ ایونٹ وزارتِ داخلہ کی زیرِ نگرانی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس اور انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس عالمی مقابلے میں دنیا بھر سے 300 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جو حقیقی فائر فائٹنگ اور ریسکیو آپریشنز کی مشقوں پر مبنی چار مقابلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ ان میں ہُک لیڈر کلائمب، 100 میٹر ہرڈلز، 400 میٹر ریلے ریس اور فائر ایکسٹنگوشنگ چیلنج شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: ریاض میں فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا افتتاح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
        آسٹریلیا کی 4 بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایری آرن ٹائٹمس نے محض 25 سال کی عمر میں تیراکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی تیراکوں نے ورلڈ جونیئر سوئمنگ چیمپیئن شپ میں کئی ریکارڈ توڑ ڈالے یہ فیصلہ نہ صرف آسٹریلیا بلکہ عالمی کھیلوں کی دنیا کے لیے بھی حیران کن ثابت ہوا، کیونکہ وہ لاس اینجلس 2028 اولمپکس میں واپسی کا ارادہ رکھتی تھیں۔ شاندار کیریئر کا اختتام ٹائٹمس نے جمعرات کے روز اپنے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشکل مگر خوشگوار فیصلہ ہے۔ میں نے تیراکی سے ہمیشہ محبت کی ہے، مگر زندگی میں کچھ چیزیں اب میرے لیے زیادہ اہم ہو گئی ہیں۔ وہ اپنے کیریئر...
    دنیا بھر کے فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکاروں کی مہارت دکھانے والا منفرد عالمی مقابلہ ’فائر اینڈ ریسکیو ورلڈ چیمپیئن شپ‘ اس سال پہلی بار سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب: آرامکو کا توانائی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں توسیع کا اعلان یہ چیمپیئن شپ 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہے گی، جس میں 21 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ مقابلوں میں انفرادی اور ٹیم کی بنیاد پر مختلف ایونٹس ہوں گے۔ یہ ایونٹ سعودی عرب کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس اور انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز (ISFFR) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عرب دنیا میں اس...
    اسلام آباد:۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور نے 2008ءکے بعد سے لیے گئے قرض کی تفصیلات مانگ لیں، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور سیف اللہ ابڑو نے کہاہے کہ قرض ملنے کی خوشی ایسے منائی جاتی ہے جیسے بیٹا پیدا ہوا ہو، ٹی وی چلائیں تو خوشی سے بتایا جاتا ہے 100ملین قرض مل گیا لیکن ایسے قرضوں کا کیا فائدہ جس سے ملک ہی بیٹھ جائے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کااجلاس چیئرمین سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اب تک لیے قرضوں کے حوالے سے معاملہ زیر بحث آیا۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ صبح...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور میں آئی ایم ایف اور دیگر عالمی اداروں سے لیے گئے قرضوں پر سخت سوالات ہوئے، کمیٹی نے 2008ء سے اب تک کے قرضوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے آئی ایم ایف سمیت مختلف اداروں سے لیے گئے قرضوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایسے قرضوں کا کیا فائدہ جن سے ملک ہی بیٹھ جائے، یہاں مصیبت یہ ہے کہ قرض اتارنے کے لیے قرض لیا جاتا ہے، صبح ٹی وی چلائیں تو خوشی سے بتایا جاتا ہے کہ 100 ملین ڈالر...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ڈی جی پاک ای پی اے کی زیر صدارت سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مشترکہ اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے)نازیہ زیب علی نے پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈی جی ریسورس، پاک ای پی...
    چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے اعلامیہ کے مطابق ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میٹرک سیکنڈ اینول 2025ء کا انگلش پیپر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کی درخواست پر صبح و شام دونوں شفٹوں کے پیپر ملتوی کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر امتحان ملتوی کر دیا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے اعلامیہ کے مطابق ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میٹرک سیکنڈ اینول 2025ء کا انگلش پیپر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کی درخواست پر صبح و شام دونوں شفٹوں کے پیپر ملتوی  کیے گئے ہیں۔ میٹرک سیکنڈ اینول کے...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں دہشتگردی کو ہوا دینے والا سب سے بڑا سہولت کاربن چکا ہے لیکن پاکستان کسی صورت افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے نہیں دے گا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کی کارروائی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، طالبان حکومت بھارتی ملی بھگت سے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں نہ کرے، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گرد اور طالبان باز نہ آئے تو دہشت گردوں کے خلاف پاکستان اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے...
    آئی ایس پی آر نے بھارت کو خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت بعض دہشت گرد عناصر کی مدد اور سرپرستی میں ملوث ہے، وہ بھارت سےمل کرعلاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی ترک کرنی ہوگی، پاکستانی عوام اور ریاست افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، طالبان حکومت دہشت گرد گروپوں کو فوری اور قابلِ توثیق اقدامات سے ختم...
    پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور ممتاز صنعتکارعلی اصغر ولیکا طویل علالت کے بعد جمعرات کو78 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔ ولیکا انڈسٹریز کے  سابق منجنگ ڈائریکٹر اصغر ولیکا کے انتقال سے پاکستان میں  کھیلوں خاص طور پر اسنوکر میں ایک سنہری باب ختم ہوگیا۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ ان کی تدفین  ہفتہ کو میوہ شاہ قبرستان میں ہوگی۔ اصغرولیکا نے پاکستان اسنوکر کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے دور میں پاک بھارت اسنوکر سیریز کا آغاز ہوا، پاکستان میں پانچ مرتبہ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ منعقدہ ہوئی،1993 میں پاکستان میں عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جبکہ اگلے برس پاکستان کے محمد یوسف عالمی چیمپئن...
      وزیراعظم شہبازشریف نے ایس ای سی پی کے چیئرمین اورکمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔  وزیراعظم نے ایس ای سی پی افسران کی تنخواہوں و الاونسز میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے رانا ثناء اللہ سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، اور دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔  کمیٹی 2 ہفتوں میں وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کرے گی،چیئرمین وکمشنرزکی تنخواہوں و الاونسز کا جائزہ لیا جائےگا، ریگولیٹری اداروں میں شفافیت اورنگرانی موثر بنانے کی تجاویز بھی دے گی۔
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف  نے ایس ای سی پی کے چیئرمین اورکمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے ایس ای سی پی افسران کی تنخواہوں و الاونسز میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے رانا ثناء اللہ سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، اور دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ کمیٹی 2 ہفتوں میں وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کرے گی،چیئرمین وکمشنرزکی تنخواہوں و الاونسز کا جائزہ لیا جائےگا، ریگولیٹری اداروں میں شفافیت اورنگرانی موثر بنانے کی تجاویز بھی دے گی۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
    ویب ڈیسک :وزیراعظم شہبازشریف نے ایس ای سی پی کے چیئرمین اورکمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے ایس ای سی پی افسران کی تنخواہوں و الاونسز میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرتے ہوئے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے،کمیٹی 2 ہفتوں میں وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کرے گی۔ چیئرمین وکمشنرزکی تنخواہوں اور الاونسز کا جائزہ لیا جائےگا، ریگولیٹری اداروں میں شفافیت اورنگرانی موثر بنانے کی تجاویز بھی دے گی۔ محسن  نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمد    
    سٹی42:مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکنِ پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی اہلیہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر عزیز و اقارب، سیاسی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے پہنچ گئی۔ پاکستان کی پہلی خاتون سونیا مصطفیٰ نے فیفا فٹبال ریفری بن کر ملک کا نام روشن کردیا مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 7:30 بجے لاہور کے علاقے کریم پارک، گول گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔اللہ تعالیٰ مرحومہ...
    سعودی سول ڈیفنس ٹیم نے ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریاض میں اپنا تربیتی کیمپ جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ بین الاقوامی مقابلہ 26 اکتوبر تا یکم نومبر سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔ مزید پڑھیں: ریاض: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ میں 21 ممالک کی شرکت ٹیم کے اراکین صبح و شام سخت تربیتی سیشنز میں حصہ لے رہے ہیں جن کی نگرانی ماہرانہ تکنیکی و انتظامی عملہ کر رہا ہے۔ تربیت کا مقصد جسمانی فٹنس میں بہتری، تکنیکی مہارتوں میں نکھار اور ٹیم ورک کو مضبوط بنانا ہے۔ مزید پڑھیں: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی قرعہ اندازی تقریب 27 اکتوبر کو ریاض میں ہوگی محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق...
    سعودی عرب میں ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپئن شپ کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا، جو وزارتِ داخلہ کے زیرِ اہتمام اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ عالمی ایونٹ انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز کے اشتراک سے ریاض میں 26 اکتوبر تا یکم نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔ مزید پڑھیں: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کہ قرعہ اندازی تقریب 27 اکتوبر کو ریاض میں ہوگی چیمپیئن شپ میں 21 ممالک کی قومی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ مقابلے دنیا بھر کے فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیتی صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق اس ایونٹ کا...
    ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپئن شپ کی قرعہ اندازی کی تقریب 27 اکتوبر کو ریاض میں منعقد ہوگی۔ یہ ایونٹ انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز (ISFFR) کے زیرِ اہتمام اور سعودی محکمہ سول ڈیفنس کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 21 ممالک کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب ورلڈ کپ فائنلز کے قریب تر، الشامات اور البریکان کی شاندار کارکردگی تقریب میں آئی ایس ایف ایف آر کے نمائندے، بین الاقوامی ریفری اور شرکت کرنے والے ممالک کے وفود کے سربراہان شریک ہوں گے۔ قرعہ اندازی کے نتائج کی بنیاد پر انفرادی اور ٹیم مقابلوں کا شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔ چیمپیئن شپ میں 4 مرکزی مقابلے شامل ہوں گے۔...
    پنجاب اور سندھ کے شوگر مل مالکان نے شکایت کی ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹریک اینڈ ٹریس (ٹی اینڈ ٹی) پورٹل کی بندش کے باعث شوگر ملوں سے مال کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، جس سے ملکی منڈی میں ممکنہ قلت اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کو ارسال کردہ ایک خط میں نشاندہی کی کہ دونوں صوبوں کی ملز کئی روز سے پورٹل کی غیر فعالیت کے باعث بار بار تعطل کا سامنا...
    راولپنڈی (آئی این پی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے ہیں، ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں  شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے  کی کوشش کی ،چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے۔امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چو ہدری نے کہا  کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول  کیلئے  تیار...
    ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےاپنے بیان میں کہاہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نےغیرملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویودیتےہوئےکہا ہم ہرقسم کی ٹیکنالوجی چاہےوہ خود ساختہ ہویا مشرقی اورمغربی ہو کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں،پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اورحقائق سے کھیلنےیاچھپانےکی کوشش نہیں کی،معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا،ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین نے قابلِ تجدید توانائی کے میدان میں ایک شاندار پیش رفت کرتے ہوئے دنیا کا پہلا اُڑنے والا ونڈ ٹربائن تیار کرلیا ہے، جو زمین سے بلند ہوکر ہوا کی طاقت سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس منفرد منصوبے کو S1500 کا نام دیا گیا ہے، جو چین کی کمپنی SAWES Energy Technology Co. Ltd. نے سنگھوا یونیورسٹی اور چینی اکیڈمی آف سائنسز کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔یہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے والا غبارہ نما ٹربائن تقریباً 60 میٹر لمبا، 40 میٹر چوڑا اور 40 میٹر اونچا ہے۔ اس کے اندر 12 جنریٹر یونٹس نصب ہیں، جن میں سے ہر ایک 100 کلو واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یعنی...
    خالدہ ضیا کے بیٹے اور بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان انتخابات میں حصہ لیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کاٹنے والے بنگلہ دیشی سیاستدان اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ 17 سال بعد جلد وطن واپس آئیں گے تاکہ 2026 میں متوقع عام انتخابات میں حصہ لے سکیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق طارق رحمان، جن کی عمر 59 برس ہے، سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے بیٹے ہیں۔بی بی سی بنگلہ کو دیے گئے انٹرویو، جو پیر کو نشر ہوا، میں انہوں نے کہا کہ چند معقول وجوہات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی پیرنٹ کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل(پی اینڈ جی)نے پاکستان میں اپنا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کمپنی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)کو جمعرات کے روز جاری نوٹس میں کہا گیا کہ جیلیٹ کمپنی ایل ایل سی نے جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو آگاہ کیا ہے کہ پراکٹر اینڈ گیمبل نے اپنی عالمی ری اسٹرکچرنگ پالیسی کے تحت پاکستان میں اپنے بزنس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں پورٹ فولیو، سپلائی چین اور تنظیمی تبدیلیاں شامل ہیں تاکہ ترقی اور قدر میں اضافہ کیا جا سکے۔جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے مزید...
    اسلام آباد(آئی این پی ) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)نے ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لئے یک اور ٹینڈر جاری کردیا۔ ٹی سی پی کی جانب سے ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد  کیلئے  6 اکتوبر تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔دستاویز کے مطابق بولیاں 6 اکتوبر کو ہی کھولی جائیں گی اور چینی کی درآمد  کیلئے 25ہزارٹن سے کم کی بولی منظور نہیں کی جائے گی۔ حکومت نے چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد پر ٹیکسز سے استثنی دے رکھا ہے۔دوسری جانب پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن چینی درآمد کرنے کی مخالفت کرچکی ہے اور ایسوسی ایشن کا کہنا ہیکہ...
    بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) چین-پاکستان ٹی وی ای ٹی-انڈسٹریل سینٹر آف ایکسیلنس (سی پی ٹی آئی سی ای ) کے زیر اہتمام بیجنگ میں پاکستان-چین انٹرنیشنل ٹی وی ای ٹی-انڈسٹریل کوآپریشن اینڈ ایکسچینج سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں پاکستان کے اعلیٰ حکام اور چین کے 9 صوبوں و خود مختار خطوں سے تعلق رکھنے والے 11 پیشہ ورانہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر فنی و پیشہ ورانہ تعلیم( ٹی وی ای ٹی) میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر کو سی پی ٹی آئی سی ای کے انڈسٹری لِنکیج کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کامرس ڈیسک)آڈیٹر جنرل پاکستان کے ذرائع نے آڈٹ رپورٹ پر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین عاکف سعید کے اعتراضات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی رپورٹ غلط ہے تو پھر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کس بات کی چھان بین کر رہی ہیں۔آڈیٹر جنرل نے حالیہ رپورٹ میں 26 کروڑ 70 لاکھ روپے کی غیر قانونی ادائیگیوں کی نشاندہی کی جنہیں ایس ای سی پی کے چیئرمین نے قانونی قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی نے 14 ارب روپے کا سرپلس وفاقی خزانے میں جمع نہیں کرایا جو مالیاتی نظم کی سنگین خلاف ورزی ہے، تاہم اس...
    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مالی مدد کس نظام کے ذریعے کرنی ہے یہ وفاق کا معاملہ ہے اور صوبوں کو اس میں کودنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی یا وزیراعلیٰ کارڈ: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون سیلاب زدگان کی امداد کے طریقے پر کیوں لڑ رہی ہیں؟ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی یہ خواہش ہے کہ مستحق افراد تک رقوم بروقت پہنچنی چاہییں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا ہے کیونکہ یہ وفاق کا معاملہ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب یہ...
    وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کے خلاف غیر قانونی اور مجرمانہ حملوں اور جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کو ایٹمی عدم پھیلاؤ کی تاریخ کا ایک سیاہ اور خطرناک موڑ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے والے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس مشترکہ اجلاس میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ محترمہ کایا کالاس نے بھی شرکت کی، ایران کیساتھ جوہری مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرنے اور کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے گزشتہ ماہ کے دوران ہونے والے مذاکرات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سید عباس عراقچی نے ایران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت بحال کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق  وفاقی وزیر برائے خوراک و تحقیق رانا تنویر نے کہا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ فوڈ آئٹمز پر آئی ایم ایف کو قائل کیا جائے تاکہ کسانوں اور عوام دونوں کا تحفظ کیا جا سکے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کا اجلاس حسین طارق کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر رانا تنویر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی کنٹرول کم ہونے کے باعث مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ   حکومت اکتوبر کے پہلے ہفتے میں نئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سمندری طوفان رگاسا چین کے صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرا گیا، 10 شہروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفان رگاسا کے پیش نظر تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کردیئے گئے جبکہ ٹرانسپورٹ ،کاروباری سرگرمیاں اور پروازیں معطل کردی گئی ہیں، شہریوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 4لاکھ سے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، چین میں سپر ٹائیفون رگاسا کے پیش نظر سپر مارکیٹس میں کھانے پینے کی اشیا کے شیلف خالی ہوگئے۔دوسری جانب فلپائن کے شمالی حصے میں سپر سمندری طوفان ’’راگاسا‘‘ کے باعث تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے پیش نظر 10 ہزار سے زائد افراد کو سکولوں اور ایمرجنسی مراکز سمیت...
    رکن سندھ اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور، روما مشتاق مٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کا رشتہ محض روایتی سفارتکاری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسی لازوال دوستی ہے جو ہر دور کے امتحان میں سرخرو رہی ہے۔ ایم پی اے روما مشتاق مٹو نے چین کی قیادت، عوام اور حکومت کو ان کے 76ویں قومی دن کی پُرجوش مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ محض روایتی سفارتکاری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسی لازوال دوستی ہے جو ہر دور کے امتحان میں سرخرو رہی ہے۔ روما مشتاق مٹو نے کہا کہ چین کی شاندار ترقی اور جدید پیش رفت دنیا کے لیے امید اور رہنمائی کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) رکن سندھ اسمبلی پی ایس 102 عوام اور بچوں کو تفریح سے محروم کرنے اور چیئرمین جناح ٹاؤن کو ناکام بنانے کے لیے 3 پارکوں کو بند کرانے کے لیے سرگرم، متعلقہ حکام کا غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار، عوامی حلقوں کا حکام بالا سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس 102 سے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے چیئرمین جناح ٹاؤن کو ناکام بنانے، عوام وبچوں کو تفریح سے محروم کرنے اور درجنوں افراد کو بیرووز گار کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر بلدیات، میئر کراچی، ایڈمنسٹریٹر کراچی انٹر ٹینمنٹ، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے ذریعے قاسم پارک، میرعثمان خان پردہ پارک اور کے ایم سی اسٹیڈیم پی...
    پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ حکومت کی حالیہ پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں چینی کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ نجی نیوز ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے چینی کی فروخت کو صرف مخصوص پورٹل کے ذریعے مشروط کرنے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے شوگر ملز کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے نشاندہی کی کہ مقامی چینی کی فروخت پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، جبکہ درآمدی چینی کی نہ فروخت پر کوئی قدغن ہے اور نہ ہی قیمت پر کوئی کنٹرول، جو کہ...
    حکومتی پالیسیوں سے چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ملک بھر میں شوگر ملز کو چینی کی فروخت پورٹل کے ذریعے روک دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جو چینی درآمد کی جارہی ہے اس کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہ ہے جو کہ کھلا تضاد...
    مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ بگرام پر دوبارہ قبضے کے لیے اشتعال انگیز بیانات علاقائی کشیدگی اور پیچیدگیوں میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ روس نے بھی حالیہ مہینوں میں متعدد بار مغربی، بالخصوص امریکی، افغانستان میں فوجیوں کی واپسی کی کوششوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بگرام ایئر بیس پر دوبارہ قبضے کی کوشش کے بارے میں امریکی صدر کے ریمارکس کے جواب میں چین نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے اور تصادم کی فضا پیدا کرنے جیسی سوچ کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے اور افغانستان کے مستقبل کا تعین ملک کے عوام کو کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر زرداری کے دورہ چین میں حکام کے ساتھ بات چیت اور کچھ ایم او یوز بھی سائن ہوئے ہیں، صدر زرداری نے طے کیا ہے کہ انہوں نے چین کے دوروں کا اپنا ریکارڈ توڑنا ہے۔(جاری ہے) سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کی درخواست پر وزیراعظم سے...
    ملتان ( نیوزڈیسک) ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔ چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق موٹروے ایم فائیو کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے سیلاب میں بہہ گیا، اس سے پہلے ایم فائیو کا مغربی حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا، موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر وے پر دریائے ستلج کا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی جانب بہہ رہا ہے، پانی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں، ملتان سے جھانگڑہ تک 8 ویں روز بھی موٹروے بند ہے۔ ترجمان موٹر وے...
    پنجاب کے علاقے جلال پور پیروالا کے قریب موٹر وے ایم-5 کا مشرقی حصہ سیلابی پانی نے بہا دیا ہے، جس کے بعد موٹر وے پولیس نے اس سیکشن کو ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دیا ہے۔ مٹی، پتھروں اور سینڈ بیگز سے محفوظ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی آپریشن فوری شروع سیلاب کا سبب اور رسپانس چناب اور ستلج دریاؤں سے آنے والا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ موٹر وے کے قریب پہنچا، جس سے زمین کٹاؤ کا خدشہ پیدا ہوا۔ پنجاب ڈاکومنٹس کے مطابق، متعلقہ محکموں نے شگاف والے مقام پر پتھر ڈال کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے نقصان سے بچنے کی کوشش کی...
     وقاص احمد:موٹروے ایم 5 جلال پور پیر والا کے قریب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارنے کے لیے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملتان سے سکھر جانے والے مسافر شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کا رخ کر سکتے ہیں اور اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 پر سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی اسی طرح سکھر سے ملتان آنے والی ٹریفک اوچ شریف انٹرچینج سے قومی شاہراہ استعمال کر کے شاہ شمس انٹرچینج کے ذریعے دوبارہ موٹروے ایم 4...
    ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق موٹروے ایم فائیو کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے سیلاب میں بہہ گیا۔سی پی او ملتان نے بتایا کہ اس سے پہلے ایم فائیو کا مغربی حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا، موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ موٹر وے پر دریائے ستلج کا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی جانب بہہ رہا ہے، پانی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں، ملتان سے جھانگڑہ تک 8 ویں روز بھی موٹروے بند ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی جانب سے معافی کے بعد کہا ہے کہ یہ معاملہ کئی لوگوں کی مشترکہ کوششوں سے حل ہوا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی نہیں جانتے تھے کہ فیصلہ کیا نکلے گا، لیکن اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی۔ یہ بھی پڑھیں: میچ ریفری نے معذرت کرلی، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائے گا، محسن نقوی محسن نقوی نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم کرکٹ پر توجہ دیں، سیاست پر نہیں۔ ان کے مطابق پاکستان ٹیم سے بہترین کارکردگی کی توقع ہے اور کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے آخر تک سپورٹ کرنا چاہیے۔...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اسپرٹ آف دی گیم کی دھجیاں اڑانے پر پاکستانی ردعمل پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعریف کی ہے۔شاہد آفریدی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ انصاف، احترام اوراسپرٹ آف دی گیم پر قائم ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی کو سراہتا ہوں جنہوں نے کھیل کی عزت بچانے اور آئی سی سی سے غیر جانبداری کا مطالبہ کرنے کے لیے درست مؤقف اپنایا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو شفاف طریقے سے حل کرنا ضروری ہے تاکہ کرکٹ...
    چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق مسلم لیگ نون کی سینیٹر کا سینٹ میں پیش کردہ بل کے متن کے مطابق ایس ای سی پی کی مالی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیشن سے چیئرمین اور کمشنرز کی تنخواہیں مقرر کرنے کا اختیار واپس لے لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق بل سینیٹ میں جمع ہو گیا، بل مسلم لیگ نون کی سینیٹر انوشہ رحمان نے جمع کروایا۔ بل کے متن کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی مالی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیشن سے چیئرمین اور کمشنرز کی تنخواہیں مقرر کرنے...
    خیبرپختونخوا پولیس کے اے ایس آئی اور پاکستان کے معروف باڈی بلڈر اعجاز احمد نے تھائی لینڈ میں ہونے والی 57ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرکے پاکستان کا پرچم بلند کردیا۔ یہ کارنامہ نہ صرف ان کی برسوں کی انتھک محنت کا ثمر ہے بلکہ ملک کے لیے ایک بڑا اعزاز بھی ہے۔ تاہم اعجاز احمد کا شکوہ ہے کہ ایسی شاندار کامیابی کے باوجود وہ حکومتی عدم توجہ اور عدم حوصلہ افزائی پر شدید مایوسی کا شکار ہیں۔ تھائی لینڈ میں ہونے والی 57ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں اعجاز احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسٹر کلاس کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ قومی پرچم کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے...
    پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج بھی کاروبار کے دوران مثبت تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں آغاز سے ہی مثبت تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 100 انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔ اس وقت پی ایس ایکس 100 انڈیکس 780 پوائنٹس اضافے سے 155057 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس نے ایک لاکھ 54 ہزار کا ہندسہ...
    جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر، امن و استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ،آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اعلی سطح کی فوجی تعاون کمیٹی کے دوسرے دور کے اجلاس میں شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع قطر شیخ سعود بن عبد الرحمن اور چیف آف سٹاف قطری افواج لیفٹیننٹ جنرل جاسم محمد احمد المنال سے ملاقات کی۔ان ملاقاتوں کے دوران دونوں جانب سے خطے میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی و عالمی سطح پر...
    اسلام آباد: کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 2010ء اور 2020ء میں شوگر ملز ایسوسی ایشن میں کارٹلائزیشن کے شواہد ملے ہیں، مزید انکوائریاں ابھی جاری ہیں۔ چینی کی برآمد اور قیمتوں میں اضافہ کے معاملے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس مرزا اختیار بیگ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے، ذیلی کمیٹی کو جلد اپنی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کرنی ہے، کمیٹی نے مختلف وزارتوں سے کچھ جوابات مانگے تھے جو آج وصول ہوئے ہیں، کمیٹی نے چینی کے اضافی ذخائر کی بنیاد پر فیصلے کی تفصیلات مانگی تھیں ہمیں وہ اولین ڈیٹا درکار ہے جس کی بنیاد پر چینی...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک چین اور روس نے ایران کا ساتھ دیتے ہوئے یورپی ممالک کی جانب سے تہران پر دوبارہ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کو مسترد کردیا۔ یہ پابندیاں ایک دہائی قبل ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحت کم کی گئی تھیں۔ چین، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے دستخط شدہ ایک خط میں کہا گیا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے مبینہ ’اسنیپ بیک میکانزم‘ کے تحت پابندیوں کو خودکار طور پر دوبارہ نافذ کرنے کی کوشش قانونی اور طریقہ کار کے اعتبار سے غلط ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں، جنگ بندی کے بعد پہلا قدم...
    چین کے شہر تیانجن میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے تنظیم کے رکن ممالک کے لیے ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز پیش کی۔ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب ایردوان، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت متعدد عالمی رہنما شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) باہمی اعتماد اور اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور اب یہ ایک "تناور درخت" بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رکن ممالک کو تجارت، معیشت اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور میں پاکستان سپر لیگ اور بین الاقوامی سطح کے میچز منعقد ہونے چاہییں۔ یہ بھی پڑھیں: فلڈ ریلیف چیریٹی میچ: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو شکست دیدی شاہد آفریدی نے پشاور پولیس لائن کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر حاضری دے کر پھول رکھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا اس صوبے اور اس کی سرزمین سے گہرا رشتہ ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس نے قربانیوں اور کارکردگی کے حوالے سے ایک مثال قائم کی ہے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے چیریٹی میچ کا انعقاد ایک...
    ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ دیگر فریقین کو بھی سنجیدگی اور خیرسگالی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار سب کے رویے پر ہے۔ ان کے مطابق اگر غیر سنجیدہ اقدامات کیے گئے تو مذاکراتی عمل متاثر ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کا عمل شروع کیا تھا۔ ایران نے اس فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کا اقدام غیر...
    اسلام آباد( صغیر چوہدری ) ڈاکٹر سید مرتضیٰ اندرابی نے بطور قائمقام چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ( پی اے آر سی) اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، ڈآکٹر مرتضی اندرابی کو تین ماہ کے لیے پی اے آر سی کا قائمقام چئیرمین مقرر کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر مملکت نے پی اے آر سی کے چیف سائنٹفک آفیسر ڈاکٹر سید مرتضی اندرابی کو قائم مقام چیئرمین کا چارج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ یہ ذمہ داری تین ماہ یا مستقل چیئرمین کی تعیناتی تک ادا کریں گے۔ڈاکٹر مرتضی اندرابی اس وقت پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں ممبر اینمل سائنس ڈویژن کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں سے متعلق بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ڈی جی آئی ایس پی آر اور چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ مون سون بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے این ڈی ایم اے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اربن فلڈنگ میں انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں سرگرمیوں کو تیز کیا گیا، این ڈے ایم اے پاک فوج اور وفاقی و صوبائی حخومتیں مل کر بہتری حکمت عملی اپنا رہے ہیں، اب تک 25...
    اسکرین گریب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے میڈیا بریفنگ میں مون سون بارشوں، سیلاب اور کلاوڈ برسٹ سے تباہی کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کے پی میں سڑکوں کا انفرا اسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا، دو انجینیر بٹالیئن کے پی اور دو گلگت میں تعینات ہیں، 3 میڈیکل کی یونٹس گلگت اور خیبر پختونخوا میں تعینات ہیں، میڈیکل کیمپس میں ابھی تک 6 ہزار سے زائد زخمیوں کو علاج معالجہ فراہم کیاجاچکا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر ایڈیشل یونٹس کو متحرک کیا گیا، بونیر، شانگلہ میں میڈیکل یونٹس...
    لاہور (میگزین رپورٹ) عوامی جمہوریہ چین کی اُردو اینکر عفت وانگ کی فیملی میگزین کے شمارے 3 تا 9 اگست میں شائع ہونے والی ٹائٹل سٹوری پاک چین سوشل میڈیا کے ملین یوزرز کی دلچسپی کا محور بن گئی۔CGTN  ایشیا پیسفک کی اُردو ہوسٹ کی سٹوری میگزین میں شائع ہونے پر CMG ایشیا پیسفک سینٹر نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے پاک چین دوستی کیلئے ایک جرنلسٹ کی شکل میں برِج (BRIDGE) کا نام دیا ہے۔ عفت وانگ تین سال تک پاکستان میں قیام کر کے 2022ء میں پاکستانیوں کی محبت سمیٹ کر وطن واپس گئیں۔ اپنے اس قیام کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں میں مقامی زندگی کے رہن سہن کو موضوع تحریر بنایا اور کلچرل رشتوں کو مضبوط بنانے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اگست 2025ء) چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔ اس سے قبل تین مغربی ممالک کے گروپ ای تھری نے اقوام متحدہ کو بتایا تھا کہ اگر اگست کے آخر تک اس سلسلے میں کوئی سفارتی حل نہیں نکلتا تو وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں نافذ کر دیں گے۔ یورپی ممالک نے ایران پر عائد پابندیاں 2015 کے معاہدے کے بعد نرم کر دی تھیں، جس کے بدلے تہران نے اپنے جوہری پروگرام پر تجویز کردہ پابندیاں قبول کر لی تھیں۔ تاہم بدھ کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی پر مشتمل یورپی گروپ ای تھری کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ...
    چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO) کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹ-2 وائس ایڈمرل عبد الصمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وائس ایڈمرل عبد الصمد نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ وائس ایڈمرل عبد الصمد  نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO) کی لانچنگ تقریب کا انعقاد ہوا ۔  ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف پراجیکٹ-2 وائس ایڈمرل عبد الصمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وفاقی حکومت سیلابی آفت میں بھی خیبر پختونخوا کے بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے: حنیف عباسی آئی ایس پی آر کے مطابق وائس ایڈمرل عبد الصمد نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ وائس ایڈمرل عبد الصمد  نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )یورپی تاجروں نے ابتدائی جائزوں میں بتایا ہے کہ بین الاقوامی ٹینڈر میں پاکستان کی جانب سے ایک لاکھ ٹن چینی خریدنے کے لیے دی گئی سب سے کم قیمت کا اندازہ 539 ڈالر فی میٹرک ٹن( کاسٹ اینڈ فریٹ سمیت ) لگایا گیا ہے. برطانوی جریدے کے مطابق یورپی تاجروں نے کہا کہ اسٹیٹ ٹریڈنگ ایجنسی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ٹینڈر میں پیش کی گئی بولیوں پر ابھی غور کیا جا رہا ہے اور تاحال کسی خریداری کی اطلاع نہیں ملی.(جاری ہے) گزشتہ ماہ پاکستان نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی تاکہ قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے کیوں کہ خوردہ چینی کی...
    بیجنگ:ایس اینڈ پی انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگز نے ایک رپورٹ جاری کی اور چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ “اے پلس ” اور “استحکام” کے آؤٹ لک کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ چین کی وزارت خزانہ کے حکام نے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ چین کی معاشی نمو میں لچک اور قرضوں کے انتظام میں کامیابیوں کو انتہائی تسلیم کرتی ہے، جو چین کی معیشت کے روشن مستقبل پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ سال 2025 کی پہلی ششماہی میں چین کے اہم اقتصادی اشاریے توقع سے بہتر ہیں اورمعیشت نے مضبوط قوت اور لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.3 فیصد تک پہنچ گئی،...
    ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ  اگر کسی رکن سینیٹ یا اسمبلی کو مجرمانہ سزا ہو جائے تو اسپیکر اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ سے کسی رسمی توثیق یا حوالہ جات کی ضرورت نہیں رہتی۔ ذرائع  الیکشن کمیشن کے مطابق  انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے جن اراکین کوسزا سنائی گئی انہیں آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر کسی رکن سینیٹ یا اسمبلی کو مجرمانہ سزا ہو جائے تو اسپیکر اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ سے کسی رسمی توثیق یا حوالہ جات کی ضرورت نہیں رہتی۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے کو کیسے مار گرایا؟ اس حوالے سے برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ سامنے آ گئی۔برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل سے متعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بھارتی طیارے رافیل کے گرنے کا سبب بنی۔7 مئی کی نصف شب پاکستان ایئر فورس آپریشن روم میں سرحد پار بھارت میں درجنوں دشمن طیاروں کی پوزیشنیں دیکھی گئیں۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھارتی حملے کے پیشِ نظر کئی دنوں سے آپریشن روم میں موجود تھے، بھارتی طیاروں کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد ایئر چیف نے چینی ساختہ جے 10 سی طیارے روانہ کرنے کا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی،پنجاب یونیورسٹی و چین کی وہان یونیورسٹی نے نیاہائبرڈ چاول کابیج تیار کر لیا۔ پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑپیداوار3گنابڑھ کر140من فی ایکڑہوجائے گی،نیاہائبرڈچاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلاہانگ لیان قسم کاہائبرڈچاول ہے،پنجاب یونیورسٹی ووہان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ملکرہائبرڈچاول کی نئی اقسام ایجادکیں۔(جاری ہے) چیئرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ ڈاکٹرمحمداشفاق اورڈاکٹرمحمدعلی کلاسراتحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے،وہان یونیورسٹی چین سے پروفیسررنشان ژو، ڈاکٹر ژیانٹنگ وو، شو و دیگر تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے،تکنیکی مراحل کی تکمیل کے بعدپاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈچاول کی منظوری دے دی۔ ڈاکٹرمحمداشفاق کا کہنا ہے کہ نئے چاول کاکامیاب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں، 9 مئی نہیں ہونا چاہیے تھا اور آئندہ بھی کبھی نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ عمرایوب بڑی پارٹی کے اپوزیشن لیڈر ہیں، ان کو فون آجاتا ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں، چیف جسٹس کو خط ملا تھا وہ ان پٹ لینا چاہ رہے تھے،فوری سزائیں نہ ہوتی تو کچھ ہوبھی جاتا، عمرایوب آج بھی اپوزیشن لیڈر ہیں اور کل بھی ہوں گے، عمرایوب کو سزا بالکل غلط اور ناجائز ہوئی ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ایسا انصاف نہیں ہوتا، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے، یہ جمہوریت اور انصاف کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے،...
    چیئرمین سی ڈی اے سے نیدرلینڈز ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے نیدرلینڈز ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن، ہیجو پروو کلویت نے آج سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ہیجو پروو کلویت کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں شہری ترقی، پائیدار انفراسٹرکچر، اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کے مواقع شامل تھے۔ نیدرلینڈز کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن، ہیجو پروو...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کرم چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نمائندہ وفد نے چیمبرکے صدر نیاز محمد کی سربراہی میں بدھ کوگورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں دولت خان، اشفاق حسین، دلدار حسین، واقف علی خان اور ایگزیکٹیو اراکین اوردیگرعہدیدار شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو کرم کی تاجر برادری کو درپیش مسائل اور انہیں کاروباری سہولیات کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے کرم میں سڑکوں کی تعمیراور بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کرم میں خرلاچی تجارتی شاہراہ سمیت دیگر سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے۔وفد نے گورنرسے ٹرانزٹ ٹریڈ روٹ کی فعالی، خرلاچی ٹرمینل میں تاجروں کو سہولیات...
    غیر قانونی بھرتیوں کا الزام:چیئرمین پی اے آر سی کی عبوری ضمانت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے چیئرمین پی اے آر سی سمیت 12 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 2 ستمبر تک توسیع کر دی۔بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے کیس میں نامزد ملزمان کی جانب سے آج ضمانت کی درخواستوں پر دلائل پیش نہیں کیے جا سکے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ اگلی سماعت پر ملزمان کے وکلا دلائل مکمل کریں۔ایف آئی اے کی جانب سے چیئرمین پی اے آر سی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی۔...
    بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کے ایک سروے میں 10 یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے 3 ہزار 895 جواب دہندگان  چین-یورپ تعلقات کی موجودہ صورتحال اور امکانات کے بارے میں پرامید ہیں، اور یورپی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسٹریٹجک خودمختاری کی پاسداری کریں اور دنیا میں ملٹی پولرائزیشن کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ ہاتھ ملائیں۔سروے میں شامل 10 یورپی ممالک میں سے 7 ممالک 50 فیصد سے زیادہ چین کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں اور 25 سے 34 سال کی عمر کے 1۔76 فیصد  جواب دہندگان  نے چین بارے پسندیدگی کا اظہار کیا۔یورپی ممالک  اور چین کے درمیان تعلقات کے حوالے سے 2۔44 فیصد نے چین...
    ڈھاکہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل، امور نوجوانان،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی   آصف محمود سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت کی اور وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی ۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ  سپورٹس کے فروغ کے لیے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ملاقات میں  نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور...
    ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ 2025 میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا دعویٰ کرنے پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) سے ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتنے کا تاثر دینے پر 3 دنوں کے اندر وضاحت طلب کرلی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشین گرلز یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پاکستانی فتح معمہ، وزیراعظم کی مبارکباد کے پیغام پر ایکس کا نوٹس اس کے علاوہ پی این ایف کے صدر مدثر آرائیں کی جانب سے میڈیا میں گولڈ میڈل جیتنے کا تاثر دینے اور کیش انعامات کے لیے درخواست دینے پر بھی اظہار افسوس کیا گیا۔ Shabash...
    ایشین گرلز یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ میں فتح کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کی مبارکباد معمہ بن گئی، ایونٹ کی آفیشل ٹیم سٹیڈنگ کے مطابق پاکستان ٹورنامنٹ میں چھٹے نمبر کی ٹیم رہی۔ 27 جون سے 4 جولائی تک جنوبی کوریا کی میزبانی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں سنگا پور کی ٹیم پہلے، ملائشیاء دوسرے، سری لنکا تیسرے، ہانگ کانگ چوتھے، انڈیا پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ایشین نیٹ بال فیڈ ریشن کے زیر اہتمام کھیلا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے مالدیپ کو شکست دیکر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ جیت لی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کی فتح کی باقاعدہ پریس ریلیز جاری...
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب ہمیں اطمینان ہو جائے گا کہ مذاکرات کے ذریعے ایرانی عوام کے حقوق اور ملک کے اعلیٰ مفادات کا تحفظ ہوگا تو ہم اس عمل میں شرکت سے نہیں ہچکچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آج تہران میں مقیم بیرونی ممالک کے سفیروں اور نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یورپی ممالک کی جانب سے دباو کی پالیسی کے استعمال جیسی دھمکیوں کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ نے گزشتہ کئی مہینوں، خاص طور پر حالیہ دنوں میں بارہا "اسنیپ بیک" کے استعمال اور...
    اسلام آباد: ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم اور سرچ کمیٹی کے سربراہ کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت سرچ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جہاں وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ سرچ کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں وزیر مملکت وجیہہ قمر، سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب، دیوان اور آغا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر تعلیم...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلزلبریشن آرمی ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ نے  ائیر ہیڈکوارٹرز  کا دورہ کیا جہاں ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے  ملاقات کی جس دوران  باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی طاقت اور آپریشنل ہم آہنگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن واستحکام کیلئے مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کو پی اے ایف کےاسٹرکچر،اسٹریٹجک اقدامات اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں فضائی افواج کے...
    برطانوی جریدے میں شائع ہونیوالے اپنے ایک مضمون میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کو امریکا کیجانب سے دوبارہ مذاکرات کے پیغامات ملے ہیں، لیکن ہم اب امریکا پر کیسے اعتماد کریں۔؟ انہوں نے کہا کہ ایران سفارتکاری میں اب بھی دلچسپی رکھتا ہے، امریکا واقعی مسئلہ کا پُرامن حل چاہتا ہے تو برابری کی سطح پر معاہدے کو ممکن بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جنگ نے سفارت کاری کو سبوتاژ کر دیا، امریکا سفارت کاری دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔ برطانوی جریدے میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے نے ثابت کر دیا...
    چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نے پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کی ملٹی ڈومین آپریشنز میں پاک فضائیہ کے تجربے سے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل وانگ گینگ نے وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، اس موقع پر جنرل وانگ گینگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایئرفورس کی بھارتی فضائیہ پر برتری، چینی ایئرکرافٹ کمپنی کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ایئر ہیڈکوارٹر آمد پر...
    اسلام آباد کی عدالت نے معروف صحافی مطیع اللہ جان، اسد طور، اوریا مقبول جان اور صدیق جان سمیت 27 افراد کے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے یہ فیصلہ ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں سنایا۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ چینلز ریاستی اداروں اور اعلیٰ حکام کے خلاف جھوٹ، جعلی خبروں، اشتعال انگیز اور توہین آمیز مواد کی تشہیر میں ملوث ہیں، جو عوام میں خوف، بے چینی اور نفرت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عدالت کا ریاست مخالف مواد پر 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم، متعدد صحافی متاثر عدالت کی جانب...
    بلغاریہ کی سفیر ایرینا گانچیواکی چیئر مین سی ڈی اے سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر ایرینا گانچیوانے چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصا ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ محترمہ ایرینا گانچیوا نے چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی قیادت میں...