ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی تیاری، سعودی سول ڈیفنس ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
سعودی سول ڈیفنس ٹیم نے ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریاض میں اپنا تربیتی کیمپ جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ بین الاقوامی مقابلہ 26 اکتوبر تا یکم نومبر سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں: ریاض: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ میں 21 ممالک کی شرکت
ٹیم کے اراکین صبح و شام سخت تربیتی سیشنز میں حصہ لے رہے ہیں جن کی نگرانی ماہرانہ تکنیکی و انتظامی عملہ کر رہا ہے۔ تربیت کا مقصد جسمانی فٹنس میں بہتری، تکنیکی مہارتوں میں نکھار اور ٹیم ورک کو مضبوط بنانا ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی قرعہ اندازی تقریب 27 اکتوبر کو ریاض میں ہوگی
محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق یہ کیمپ اس عزم کی علامت ہے کہ ادارہ اپنے اہلکاروں کو بین الاقوامی کھیلوں میں بھرپور شرکت اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرتا رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی سول ڈیفنس ٹیم سعودی عرب ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سعودی سول ڈیفنس ٹیم سول ڈیفنس
پڑھیں:
کراچی: کورنگی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم
( ویب ڈیسک )کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 8 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا۔ آگ کے باعث فیکٹری کی عمارت خستہ ہوگئی، کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں کوئی موجود نہیں تھا، انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں بھاری مقدار میں فائبر موجود تھا جو جل گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔