’’فیملی‘‘ میگزین میں چینی اینکر کی اُردو سٹوری پر 17 لاکھ فالوورز کا تبصرہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
لاہور (میگزین رپورٹ) عوامی جمہوریہ چین کی اُردو اینکر عفت وانگ کی فیملی میگزین کے شمارے 3 تا 9 اگست میں شائع ہونے والی ٹائٹل سٹوری پاک چین سوشل میڈیا کے ملین یوزرز کی دلچسپی کا محور بن گئی۔CGTN ایشیا پیسفک کی اُردو ہوسٹ کی سٹوری میگزین میں شائع ہونے پر CMG ایشیا پیسفک سینٹر نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے پاک چین دوستی کیلئے ایک جرنلسٹ کی شکل میں برِج (BRIDGE) کا نام دیا ہے۔ عفت وانگ تین سال تک پاکستان میں قیام کر کے 2022ء میں پاکستانیوں کی محبت سمیٹ کر وطن واپس گئیں۔ اپنے اس قیام کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں میں مقامی زندگی کے رہن سہن کو موضوع تحریر بنایا اور کلچرل رشتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وطن واپسی پر وہ ایک مترجم سے ’’سٹار داستان گو‘‘ بن کر ابھریں۔ یہاں پاکستان میں روانی کیساتھ اُردو بول چال کے نتیجے میں عفت وانگ کو صدر پاکستان اور وزیراعظم جیسے سیاسی رہنماؤں سے انٹرویو کرنے کا موقع میسر رہا۔ CMG ایشیا پیسفک سنٹر نے فیملی میگزین کو پاکستان کا مقبول ترین لائف سٹائل میگزین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں شائع عفت وانگ کی بطور اُردو اینکر سٹوری نے اُن کے چاہنے والوں میں جنون کی حد تک دلچسپی کو اُجاگر کیا ہے۔ اُن کی سوشل میڈیا پوسٹ پر 17 لاکھ فالوورز نے تبصرہ کیا ہے۔ برادر ملک چین کی اُردو اینکر عفت وانگ جو ایک معمولی کسان گھرانے سے ترقی کر کے اس مقام پر پہنچی ہیں، CMG ایشیا پیسفک سینٹر کی جانب سے فیملی میگزین (لاہور) میں اُن کی ٹائٹل سٹوری پر تبصرہ بلاشبہ کسی اعزاز سے کم نہیں، کیونکہ اس کے کثیراللسان ذہن ساز سٹوڈیوز کی کل ملا کرفالوورز کی تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ جاتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
معرکہ حق میں خدمات: ایکسپریس نیوز کے اینکر جاوید چوہدری اور سینئر صحافی عامر الیاس کو تمغہ امتیاز عطا
ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کو معرکہ حق کے دوران اعلیٰ خدمات پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
ایوارڈز دینے کی خصوصی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے فوجی اور سول اعزازات تقسیم کیے۔
معرکہ حق کے دوران اعلی صحافتی خدمات پر ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کو تمغہ امتیاز عطا کیا گیا۔
یاد رہے کہ عامر الیاس رانا کو اس پہلے بھی اعلیٰ خدمات پر تمغہ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے، انہوں نے دوسری مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا۔ اسی طرح جاوید چوہدری کو بھی سال 2023ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے۔