چیئرمین سی ڈی اے سے نیدرلینڈز ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے نیدرلینڈز ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن، ہیجو پروو کلویت نے آج سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ہیجو پروو کلویت کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں شہری ترقی، پائیدار انفراسٹرکچر، اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کے مواقع شامل تھے۔

نیدرلینڈز کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن، ہیجو پروو کلویت نے سی ڈی اے کی جانب سے حالیہ مون سون کے دوران غیرمعمولی بارشوں کے بعد نکاسی آب کے مسئلہ کو کامیابی سے حل کرنے، اس سلسلہ میں چیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے زاتی طور پر نیدر لینڈز کے سفارت خانہ کا دورہ کرنے اور سی ڈی اے کے دیگر افسران کی دن رات محنت اور شاندار کاوشوں کی بھی بے حد تعریف کی۔ انہوں نے ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ گریڈیشن، سی ڈی اے نرسری کو گارڈینیا ہب میں تبدیل کرنے جیسے خوبصورتی کے منصوبوں، اور خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے اسلام آباد کو سیف سٹی سے اسمارٹ سٹی بنانے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے نیدرلینڈز کی جانب سے اسمارٹ سٹی پلاننگ اور گرین ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں اپنی مہارت فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے نیدرلینڈز کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو سی ڈی اے کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق ایک ماڈل زون میں تبدیل کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ان اقدامات میں انفراسٹرکچر کی بہتری، لینڈسکیپنگ اور ہارٹیکلچر کے ذریعے خوبصورتی اور انفراسٹرکچر کی طویل المدت اپ گریڈیشن شامل ہیں۔

انہوں نے سی ڈی اے نرسری کو جدید گارڈینیا ہب میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے بارے میں بھی بتایا، جس کا مقصد اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت ترین دارالحکومت بنانا ہے۔ انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم، پانی کے تحفظ اور ماحول دوست شہری منصوبہ بندی و خوبصورتی جیسے شعبوں میں مستقبل کے تعاون کی امید بھی ظاہر کی۔ دونوں فریقین نے ہارٹیکلچر اور لینڈسکیپنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے مقامی پودوں کی کاشت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق ہارٹیکلچر کے طریقوں کو فروغ دے رہا ہے۔ ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے نیدرلینڈز کی ٹیولپز، ڈچ گلابوں، اور ہارٹیکلچر کے شعبہ میں مہارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نیدرلینڈز ہارٹیکلچر اور دیگر متعلقہ شعبوں میں اپنی مہارت فراہم کر سکتا ہے۔ دونوں فریقین نے شہری ترقی اور خوبصورتی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے نئے راستوں کو تلاش کرنے اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ہیجو پروو کلویت نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اپنے ملک کی گرین انفراسٹرکچر اور شہری خوبصورتی کے شعبوں میں سی ڈی اے کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کی تجدید کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دیدی، عازمین سے قسط وار پیسے لیے جائیں گے وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دیدی، عازمین سے قسط وار پیسے لیے جائیں گے راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی، کل صبح 6بجے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، سردار خان زمری کو ڈائریکٹر واٹر ڈسٹری بیوشن کا چارج سونپ دیا گیا ،کس.

.. بھارت سے جنگ جیتنے پر دنیا آج تک حیران ہے اور پاکستان کی تعریف کررہی ہے، وزیراعظم راولپنڈی میں انسانیت کو شرما دینے والاواقعہ، سرکاری ملازم مبینہ طور پر نوجوان بیٹی سے زیادتی کرتا رہا،مقدمہ درج اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب کرلیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے باہمی دلچسپی کے

پڑھیں:

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق

علی ساہی: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر مظہر اقبال سے ملاقات میں منشیات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور آگاہی مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کی جنگ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علماء اور مساجد عوام میں آگاہی پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق منشیات سے پاک پنجاب کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اسلام ہر اس عمل سے روکتا ہے جو انسان اور معاشرے کے لیے نقصان دہ ہو۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ علماء کرام مساجد اور خطبات کے ذریعے نوجوانوں کو منشیات سے بچانے اور قرآن سے وابستگی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح پر تبادلہ خیال
  • چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
  • اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال
  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال