پاکستان میں ایک اورملٹی نیشنل کمپنی پراکٹراینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) کا اپنا بزنس ختم کرنے کا اعلان ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی پیرنٹ کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل(پی اینڈ جی)نے پاکستان میں اپنا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کمپنی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)کو جمعرات کے روز جاری نوٹس میں کہا گیا کہ جیلیٹ کمپنی ایل ایل سی نے جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو آگاہ کیا ہے کہ پراکٹر اینڈ گیمبل نے اپنی عالمی ری اسٹرکچرنگ پالیسی کے تحت پاکستان میں اپنے بزنس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں پورٹ فولیو، سپلائی چین اور تنظیمی تبدیلیاں شامل ہیں تاکہ ترقی اور قدر میں اضافہ کیا جا سکے۔
جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے مزید کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا تاکہ اس کاروباری فیصلے کے بعد کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے، جن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ممکنہ ڈیلِسٹنگ بھی شامل ہے۔(جاری ہے)
پی اینڈ جی، جو کہ ایک امریکی گلوبل کنزیومر گڈز کمپنی ہے اور پیمپرز، ٹائیڈ، جیلیٹ اور ہیڈ اینڈ شولڈرز جیسے برانڈز کے لیے مشہور ہے، اس نے اپنے ایک الگ بیان میں کہا کہ وہ پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیاں ختم کر دے گی اور صارفین کو تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے مصنوعات فراہم کی جائیں گی۔
بیان میں کہا گیا کہ ہم پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیوں کو بتدریج بند کریں گے اور خطے میں موجود دیگر آپریشنز سے صارفین کو سہولیات فراہم کریں گے۔کمپنی کے مطابق یہ عمل کئی ماہ تک جاری رہ سکتا ہے اور اس دوران بزنس معمول کے مطابق چلتا رہے گا۔پی اینڈ جی نے مزید بتایا کہ اس فیصلے کے بعد سب سے پہلے ملازمین کی منتقلی اور ان کے مستقبل پر توجہ دی جائے گی۔ ایسے ملازمین جن کی نوکریاں متاثر ہوں گی انہیں کمپنی کے دیگر عالمی آپریشنز میں مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی یا پھر مقامی قوانین کے مطابق علیحدگی پیکج دیا جائے گا۔خیال رہے کہ جون میں پی اینڈ جی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی عالمی ری اسٹرکچرنگ کے تحت آئندہ دو برسوں میں 7 ہزار ملازمتیں ختم کرے گی، جو کہ اس کے نان-مینوفیکچرنگ اسٹاف کا تقریبا 15 فیصد بنتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان میں پی اینڈ جی
پڑھیں:
ایران نے بھارتیوں کیلئے ویزا فری انٹری سہولت ختم کرنے کا اعلان کردیا
ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 22 نومبر 2025 سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کردے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 نومبر سے تمام بھارتی شہریوں کو ایران کا سفر کرنے یا اس کے ایئرپورٹ کو نقل و حمل کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ویزا حاصل کرنا ہوگا۔
ایرانی وزارت خارجہ نے اس فیصلے کے حوالے سے تازہ ترین ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں ہائی جیکنگ اور نوکری سے متعلق دھوکہ دہی جیسے نقصانات کی وارننگ دی گئی ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے عام بھارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا ڈس کلیمر کی تنصیب کو معطل کر دیا ہے تاکہ ظالم عناصر کی طرف سے بدسلوکی کو روکا جا سکے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بھارتی شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور ایسے ایجنٹس سے گریز کریں جو ویزا فری سفر یا ایران کے راستے تیسرے ممالک جانے کی پیش کش کرتے ہیں۔
وزارت خارجہ نے متعدد واقعات کو نوٹ کیا جن میں بھارتی شہریوں کو ملازمت یا آگے سفر کے جھوٹے وعدوں کے تحت ایران لے جایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پچھلی ویزا فری پالیسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سے لوگوں کو آمد پر تاوان کے لیے اغوا کر لیا گیا۔
نئے قوانین کے تحت بھارت کو اب اپنی پروازوں میں سوار ہونے سے پہلے ایک درست ایرانی ویزا کے لیے درخواست دینا اور حاصل کرنا ہوگا۔