چین کی نئی ایجاد: اُڑنے والا ونڈ ٹربائن بجلی پیدا کرے گا، نئی تاریخ رقم
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ: چین نے قابلِ تجدید توانائی کے میدان میں ایک شاندار پیش رفت کرتے ہوئے دنیا کا پہلا اُڑنے والا ونڈ ٹربائن تیار کرلیا ہے، جو زمین سے بلند ہوکر ہوا کی طاقت سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس منفرد منصوبے کو S1500 کا نام دیا گیا ہے، جو چین کی کمپنی SAWES Energy Technology Co.
یہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے والا غبارہ نما ٹربائن تقریباً 60 میٹر لمبا، 40 میٹر چوڑا اور 40 میٹر اونچا ہے۔ اس کے اندر 12 جنریٹر یونٹس نصب ہیں، جن میں سے ہر ایک 100 کلو واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یعنی مجموعی طور پر یہ نظام 1.2 میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے۔
اگرچہ یہ خود توانائی ذخیرہ نہیں کرتا، لیکن اس کی پیدا کردہ بجلی کو زمین تک تار کیبل کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ونڈ ٹربائن انفلیٹیبل (Inflatable) یعنی ہوا سے بھرنے والا ہے، جس سے اس کی تیاری اور تنصیب کے اخراجات روایتی ٹربائنز کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔ اسے ٹاور یا گہرے فاؤنڈیشن کی ضرورت نہیں ہوتی، جس سے ساختی لاگت میں 40 فیصد تک کمی ممکن ہوتی ہے۔
یہ فضائی ٹربائن کسی بھی مقام پر تیزی سے منتقل کیا جا سکتا ہے، خواہ وہ دور دراز جزائر، گیلے علاقے، ریگستانی خطے یا کان کنی کے علاقے ہوں، جہاں روایتی ونڈ ٹربائن لگانا مشکل ہوتا ہے۔
چینی محققین کے مطابق اس نظام سے نہ صرف توانائی کی فی یونٹ لاگت میں 30 فیصد کمی آئے گی بلکہ اسے ہنگامی حالات میں بھی بجلی کی فوری فراہمی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ ایجاد چین کے اس عزم کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے جدید، مؤثر اور کم لاگت والے حل پیش کرنے میں دنیا کی قیادت کرے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بجلی پیدا
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ
کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی ہوئی جس میں ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
محمد ریحان نامی ملزم فلائٹ نمبر G9547 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ملزم کے پاسپورٹس پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔
ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو کہ جعلی نکلا۔ ملزم کا تعلق بنوں سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم سے سعودی عرب ملازمت کے لئے ایجنٹ نے 3 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے۔
ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن نہیں گیا۔ ایجنٹ نے ملزم کو مذکورہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنوا کر دیا۔
ملزم کو بعد ازاں ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔