شاہد آفریدی نے پشاور میں پی ایس ایل اور بین الاقوامی سطح کے میچز کرانے کا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور میں پاکستان سپر لیگ اور بین الاقوامی سطح کے میچز منعقد ہونے چاہییں۔
یہ بھی پڑھیں: فلڈ ریلیف چیریٹی میچ: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو شکست دیدی
شاہد آفریدی نے پشاور پولیس لائن کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر حاضری دے کر پھول رکھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا اس صوبے اور اس کی سرزمین سے گہرا رشتہ ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس نے قربانیوں اور کارکردگی کے حوالے سے ایک مثال قائم کی ہے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے چیریٹی میچ کا انعقاد ایک قابلِ تحسین قدم تھا۔ شائقین کی غیر معمولی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ایسی سرگرمیوں کو دیکھنے کے خواہاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پشاور کے کرکٹ گراؤنڈ کا معیار بین الاقوامی سطح کا ہے، لہٰذا میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اپیل کرتا ہوں کہ پشاور میں پی ایس ایل کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل میچز بھی کروائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: سیلاب متاثرین کیلئے چیریٹی میچ بار بار رکا، شائقین کے میدان میں داخلے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
قومی ٹیم کی موجودہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیم اب تک اچھا کھیل پیش کررہی ہے اور اب سب کو ایشیا کپ کے آغاز کا انتظار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بین الاقوامی میچز پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل سابق کپتان شاہد آفریدی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی میچز پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل سابق کپتان شاہد ا فریدی وی نیوز بین الاقوامی
پڑھیں:
وزیر اعلی سہیل آفریدی کا ان ہائو س کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ
وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ان ہائو س کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے متعدد سیاسی رہنمائوں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، اے این پی ے صدر ایمل ولی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے علاوہ وفاقی وزیرامیر مقام، سابق وفاقی وزیر آفتاب شیرپا اور محمد علی شاہ باچا سے بھی گفتگو ہوئی، وزیراعلی نے سیاسی رہنمائو ں سیصوبے میں امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کی۔وزیراعلی سہیل آفریدی نے سیاسی رہنماں سے رابطے کے بعد ان ہائوس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا۔وزیراعلی سہیل آفریدی نے واضح کیاکہ تمام فریقین کو ساتھ لیکر پائیدار امن یقینی بنایا جائے گا، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر امن سب کا مشترکہ ہدف ہے۔