معروف شاعر و محقق پروفیسر ڈاکٹر نذیر تبسم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
پشاور کے نامور شاعر، محقق اور استاد پروفیسر ڈاکٹر نذیر تبسم ہفتے کی شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
وہ اردو شاعری اور تحقیق میں ایک نمایاں شناخت رکھتے تھے اور اپنے ادبی کام کے ذریعے اردو ادب میں گراں قدر اضافہ کیا۔
ڈاکٹر نذیر تبسم کا اصل نام نذیر احمد تھا۔ وہ 4 جنوری 1950 کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مچھی ہٹہ سے حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم پشاور یونیورسٹی سے مکمل کی۔
1974 میں انہوں نے ایم اے اردو کیا اور 2003 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کا تحقیقی مقالہ ’سرحد کے اردو غزل گو شعرا: قیام پاکستان کے بعد‘ علمی دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
مجھے بچوں سے خوف آنے لگا ہے
وہ بچپن ہی میں بوڑھے ہو گئے ہیں
انہوں نے تدریسی میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ فیڈرل گورنمنٹ کالج اسلام آباد اور اسلامیہ کالج پشاور میں پڑھانے کے بعد 1978 میں پشاور یونیورسٹی کے شعبہ اردو سے وابستہ ہوئے اور 2010 میں وہیں سے ریٹائر ہوئے۔ ان کے شاگرد آج ملک بھر میں تدریسی و ادبی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
نذیر تبسم بنیادی طور پر ایک شاعر تھے۔ ان کے 2 شعری مجموعے ’تم اداس مت ہونا‘، ’کیسے رائیگاں ہوئے ہم‘ اور ’ابھی موسم نہیں بدلا‘ منظر عام پر آئے۔ ان کی شاعری میں داخلی کیفیات، عصری آشوب اور پشاور کی تہذیبی جھلک نمایاں ہے۔
2010 کے تباہ کن سیلاب کے دوران ان کا شعر اخبارات کی سرخیوں میں رہا:
کہاں کا سلسلہ تھا اور کہاں تک آگیا ہے
مگر سیلاب خطرے کے نشان تک آگیا ہے
ان کے تحقیقی اور تنقیدی مضامین مختلف جرائد میں شائع ہوئے جبکہ وہ بزم سخن، حلقۂ ارباب ذوق، انجمن ترقی پسند مصنفین اور دیگر ادبی انجمنوں میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔
ادبی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نذیر تبسم کی وفات پشاور اور خیبر پختونخوا کے ادبی منظرنامے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کا نام ہمیشہ اردو ادب کے معتبر نقوش میں شامل رہے گا۔
نذیرؔ لوگ تو چہرے بدلتے رہتے ہیں
تو اتنا سادہ نہ بن مسکراہٹیں پہچان
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’ابھی موسم نہیں بدلا‘ ’تم اداس مت ہونا‘ ’کیسے رائیگاں ہوئے ہم‘ پروفیسر ڈاکٹر نذیر تبسم پشاور دل کا دورہ معروف شاعر و محقق نذیر تبسم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ابھی موسم نہیں بدلا تم اداس مت ہونا کیسے رائیگاں ہوئے ہم پروفیسر ڈاکٹر نذیر تبسم پشاور دل کا دورہ معروف شاعر و محقق ڈاکٹر نذیر تبسم
پڑھیں:
امیر مقام کا پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
امیرمقام نے پروفیسر عبد الغنی بٹ کی تحریک آزادی کشمیر کیلیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسر عبد الغنی بٹ عمر بھر تحریک آزادی سے جڑے رہے ، پروفیسر عبد الغنی بٹ جرات و بہادری کا پہاڑ تھے۔
امیر مقام نے کہاکہ پروفیسر عبد الغنی بٹ کی پاکستان سے محبت دیدنی تھی ،پروفیسر عبد الغنی بٹ کے لواحقین اور کشمیری قوم سے اظہار تعزیت کرتا ہوں پروفیسر عبد الغنی بٹ کشمیر کی تاریخ پر ایک کتاب تھے