چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی،پنجاب یونیورسٹی و چین کی وہان یونیورسٹی نے نیاہائبرڈ چاول کابیج تیار کر لیا۔ پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑپیداوار3گنابڑھ کر140من فی ایکڑہوجائے گی،نیاہائبرڈچاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلاہانگ لیان قسم کاہائبرڈچاول ہے،پنجاب یونیورسٹی ووہان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ملکرہائبرڈچاول کی نئی اقسام ایجادکیں۔
(جاری ہے)
چیئرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ ڈاکٹرمحمداشفاق اورڈاکٹرمحمدعلی کلاسراتحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے،وہان یونیورسٹی چین سے پروفیسررنشان ژو، ڈاکٹر ژیانٹنگ وو، شو و دیگر تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے،تکنیکی مراحل کی تکمیل کے بعدپاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈچاول کی منظوری دے دی۔ ڈاکٹرمحمداشفاق کا کہنا ہے کہ نئے چاول کاکامیاب تجربہ پاکستان کے 4صوبوں کے مختلف شہروں میں کیاگیا، نئے ہائبرڈ چاول کی تیاری 10 سالہ تحقیق اور تجربے کا نتیجہ ہے،نیاہائبرڈچاول بیکٹیریائی بیماریوں کے خلاف مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چاول کی
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔