Jang News:
2025-08-02@04:09:56 GMT

چینی ماہرین کی مدد سے چاول کی نئی قسم ایجاد

اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT

چینی ماہرین کی مدد سے چاول کی نئی قسم ایجاد

فوٹو فائل

پنجاب یونیورسٹی کے شعبۂ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس نے چینی ماہرین کی مدد سے چاول کی نئی قسم ایجاد کر لی۔

چیئرمین شعبۂ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے چاول کا نیا ہائبرڈ بیج تیار کر لیا ہے۔

پاکستانی سائنسدان ابتک سب سے لمبے چاولوں کی نئی قسم پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے

پاکستانی سائنسدانوں چاول میں ابتک کی سب سے لمبی ورائٹی (9.

5 ملی میٹر) پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار 3 گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی، نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔

ڈاکٹر محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈ چاول کی منظوری دے دی، نئے چاول کا کامیاب تجربہ پاکستان کے 4 صوبوں کے مختلف شہروں میں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ نیا ہائبرڈ چاول بیکٹیریائی بیماریوں، شدید گرمی اور خطرناک کیڑوں کے خلاف مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہائبرڈ چاول چاول کی

پڑھیں:

وزیراعلیٰ کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر اظہار مسرت، قوم کو مبارکباد

راؤ لشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

 انہوں نے اس اہم قومی سنگِ میل پر وزیر اعظم، سائنسدانوں، انجینئرز اور سیٹلائٹ پروگرام سے وابستہ تمام ماہرین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے خلائی تحقیقاتی سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

 مریم نواز نے اس منصوبے میں چین کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین سائنسی و تکنیکی اشتراک کو سراہا۔

پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ

متعلقہ مضامین

  • جامعہ پنجاب، وہان یونیورسٹی نے چاول کی پیداوار 3 گنا بڑھانے والا بیج تیار کرلیا
  • چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
  • پاکستان اور چین نے مل کر چاول کا نیا ہائبرڈ بیج تیار کرلیا
  • چینی سفارتخانے کی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر پاکستان کو مبارکباد
  • ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں; چینی سفارتخانہ
  • ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ، چینی سفارتخانے کی پاکستان کو مبارکباد
  • چینی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی سیٹلائٹ کے کامیاب خلا میں بھیجے جانے پر مبارکباد
  • وزیراعلیٰ کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر اظہار مسرت، قوم کو مبارکباد
  • سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ: اسحاق ڈار کا پاکستانی و چینی ماہرین کو خراجِ تحسین