Express News:
2025-10-13@15:27:50 GMT

پی بی ایس اے کے سابق صدر علی اصغر ولیکا انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور ممتاز صنعتکارعلی اصغر ولیکا طویل علالت کے بعد جمعرات کو78 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔ ولیکا انڈسٹریز کے  سابق منجنگ ڈائریکٹر اصغر ولیکا کے انتقال سے پاکستان میں  کھیلوں خاص طور پر اسنوکر میں ایک سنہری باب ختم ہوگیا۔

مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ ان کی تدفین  ہفتہ کو میوہ شاہ قبرستان میں ہوگی۔

اصغرولیکا نے پاکستان اسنوکر کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے دور میں پاک بھارت اسنوکر سیریز کا آغاز ہوا، پاکستان میں پانچ مرتبہ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ منعقدہ ہوئی،1993 میں پاکستان میں عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جبکہ اگلے برس پاکستان کے محمد یوسف عالمی چیمپئن بنے۔

اصغر ولیکا انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) کے سینئر نائب صدر اور ایشین کنفیڈریشن آف بلیئرڈز اسپورٹس (اے سی بی ایس) کے صدر بھی رہے۔

دریں اثنا پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ، دیگرعہدیداران اور عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف سمیت دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے اصغر ویلیکا کی رحلت پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔بابر اعظم نے اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے دوران ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 23 رنز اسکور کیے اور اس دوران انہوں نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں 3 ہزار رنز مکمل کر لیے ۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ایشین کھلاڑی بن گئے۔دائیں ہاتھ کے بیٹر بابر اعظم نے یہ کارنامہ اپنے 37ویں ٹیسٹ میچ میں انجام دیا۔ اب تک وہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 18 نصف سنچریاں اور 8 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ بابر اعظم کے علاوہ انگلینڈ کے جو روٹ، بین اسٹوکس،زیک کرالی اور آسٹریلیا کے، اسٹیو اسمتھ، لبوشین، ٹریوس ہیڈ اور عثمان خواجہ بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنےکا اعزاز انگلینڈ کے جو روٹ کے پاس ہے۔ جنہوں نے 69 میچز میں 6 ہزار 80 رنز اسکور کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا
  • محسن نقوی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر برمنگھم میں انتقال کرگئے
  • سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے
  • پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے
  • پاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی، سابق وفاقی وزیر سعد رفیق
  • رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر انتقال کر گئے
  • ٹیکن چیمپئن ارسلان ایش: سب کہتے تھے تم جاپانیوں اور کوریئنز کو نہیں ہرا سکتے