پاکستان بلیرڈ اینڈ سنوکرایسوسی ایشن کے سابق صدر کا انتقال
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
سٹی 42: پاکستان بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سابق صدر اصغر ولیکا کراچی میں انتقال کرگئے
اصغر ولیکا کئی عرصے سے علیل تھے ان کی عمر 78 سال تھی ،اصغر ولیکا آئی بی ایس ایف کے سینئر نائب صدر بھی رہے ۔
ایشین کنفرڈیشن آف بلیرڈ کے صدر بھی رہے ،اصغر ولیکا نے پاکستان میں پانچ بار ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کرائی ۔
پاکستان نے 1994 میں اصغر ولیکا کے دور میں پہلی بار اسنوکر کا عالمی ٹائٹل جیتا تھا ۔
آن لائن جاب اور ٹریننگ کے نام پر کروڑوں کا فراڈ ، بڑی گرفتاریاں
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی ایکسپوسینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچرنمائش کا افتتاح
کراچی(نیوزڈیسک) ایکسپو سینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا افتتاح آج منگل کو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ نمائش تین روز جاری رہے گی، یہ ملکی سطح پر فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نمائش کے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے تجارت نہیں، پاکستان کی سیکورٹی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہر چیز ڈالر نہیں ہوتی۔ ہمارا افغانستان سے بڑا کنسرن ہے کہ آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ اس میں کون سی غلط بات ہے، سیکیورٹی نہیں ملتی تو مجبوراً پاکستان اقدامات کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی پہلی ترجیح سیکورٹی اور تحفظ ہونا چاہیئے۔ افغانستان سیکورٹی اقدامات کرے گا تو ہماری طرف سے بھی مثبت اقدام نظر آئے گا۔ جام کمال نے کہا کہ نمائش میں مزید لوگوں کو لانا ہے۔ یورپ، بحرین، آسیان، چین، افریقا، امریکا، کینیڈا، سمیت ملک بھر سے لوگ شریک ہیں۔ آٹھ سو سے زائد غیر ملکی مندوبین شرکت کر رہے ہیں، انہیں پاکستان میں بڑا پوٹینشل نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیوں نے گزشتہ سالوں میں بڑی اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ پاکستانی مصنوعات کی کوالٹی بہترین ہے۔ بیرونی ممالک نے پاکستانی مصنوعات کو اسپیس دیا ہے۔ مجموعی طور پر چینلجز کو دیکھ رہے ہیں۔ افراط زر اور شرح سود میں کمی آئی ہے۔ وزیراعظم نے برآمد کنندگان کے لئے ای ایف ایس سرچارج سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ملکوں کے ساتھ پرانے ایف ٹی ایز پر دوبارہ بات چیت جاری ہے۔ افریقا کی مارکیٹ نئی ہے، اچھی پیشرفت ہے۔ بنگلہ دیش کے ساتھ دوبارہ تجارت بحال ہونا خوش آئند ہے۔ کسی ملک کے لئےمیکرو استحکام سب سے زیادہ اہم ہے۔ ہم مائیکرو اور میکرو اکنامک پر توجہ دے رہے ہیں۔ پہلی بار ہے کہ کسی وزیراعظم نے انڈسٹری کے ساتھ اتنی انٹرایکشن کی۔