چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نے پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کی ملٹی ڈومین آپریشنز میں پاک فضائیہ کے تجربے سے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل وانگ گینگ نے وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، اس موقع پر جنرل وانگ گینگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایئرفورس کی بھارتی فضائیہ پر برتری، چینی ایئرکرافٹ کمپنی کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی

ایئر ہیڈکوارٹر آمد پر ایئرچیف نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جن کی جڑیں باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل وانگ گینگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا، چینی ایئرچیف پاک فضائیہ کے ملٹی ڈومین آپریشنز سے خاص طور پر متاثر ہوئے اور اسے جدید فضائی جنگ کی پہچان قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے چینی نائب وزیراعظم کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

انہوں نے پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کی ملٹی ڈومین آپریشنز میں پاک فضائیہ کے تجربے سے سیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، معزز مہمان نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاک فضائیہ کی مثالی کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے ایئر چیف کی پُرعزم قیادت میں پی اے ایف کے پائلٹس کی جانب سے بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے دیے گئے فیصلہ کن جواب کی تعریف کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایئرچیف ظہیر احمد بابر سدھو پاک فضائیہ پاکستان چین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایئرچیف ظہیر احمد بابر سدھو پاک فضائیہ پاکستان چین پاک فضائیہ کے جنرل وانگ

پڑھیں:

اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال سے بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، تحقیق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسمارٹ فونز کا استعمال آج کل بیشتر گھروں میں روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے، مگر ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ بچپن میں اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنا بچوں کی سیکھنے اور بولنے کی صلاحیت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

یہ انکشاف امریکا کی Southern Methodist University میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں ہوا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز یا دیگر اسکرینز کا حد سے زیادہ استعمال بچوں کی ذہنی نشوونما کو متاثر کرتا ہے۔ بچے بہتر طور پر اس وقت سیکھتے ہیں جب وہ حقیقی چیزوں سے کھیلتے اور انہیں چھوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، جب بچے کسی چیز کا نام سیکھتے ہیں، جیسے “سیب”، تو یہ ضروری ہوتا ہے کہ وہ اس چیز کو ہاتھ لگائیں، اسے مختلف زاویوں سے دیکھیں، اور اس کی ساخت محسوس کریں۔ صرف تصویر دیکھنے سے وہ تمام تفصیلات نہیں سیکھ پاتے۔

سیدھی زبان میں کہا جائے تو بچوں کو کسی شے کو صرف اسکرین پر دکھانے سے وہ تجربہ حاصل نہیں ہوتا جو حقیقی زندگی میں اُسے چھونے اور برتنے سے حاصل ہوتا ہے۔

محققین نے مشورہ دیا کہ بچوں، خصوصاً ابتدائی عمر کے بچوں، کو اسمارٹ فون یا اسکرینز کے استعمال سے حتی الامکان دور رکھا جائے، کیونکہ یہی وہ دور ہوتا ہے جب ان کی دماغی نشوونما اور زبان سیکھنے کی صلاحیتیں تیزی سے ترقی کرتی ہیں۔

انہوں نے والدین کو یہ بھی تجویز دی کہ اگر وہ بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے اسمارٹ فون دیتے ہیں تاکہ خود سکون سے اپنا کام کر سکیں، تو بہتر ہوگا کہ اس کی جگہ انہیں کھلونے یا دیگر تخلیقی سرگرمیوں میں مشغول کیا جائے۔

اس سے قبل ستمبر 2024 میں Tartu University (ایسٹونیا) کی ایک تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ اسکرین کا زیادہ استعمال بچوں کی بولنے کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف کا وفد کیساتھ ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
  • چینی فضائیہ کے سربراہ کی ایئرچیف مارشل سے ملاقات:اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
  • چینی ایئرچیف کی سربراہ فضائیہ سے ملاقات، بھارت سے جنگ میں پاکستانی پائلٹس کے فیصلہ کن جواب کی تعریف
  • چین کی ایئر فورس کے سربراہ کا ایئر ہیڈ کواٹر کا دورہ ، پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں کی تعریف
  • چینی ایئر فورس کے سربراہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں کی تعریف
  • چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات
  • چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
  • اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال سے بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، تحقیق