پیپلزلبریشن آرمی ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ نے ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی طاقت اور آپریشنل ہم آہنگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن واستحکام کیلئے مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کو پی اے ایف کےاسٹرکچر،اسٹریٹجک اقدامات اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں فضائی افواج کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے ، تربیت، ٹیکنالوجی اورآپریشنل شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
جنرل وانگ گینگ نے آپریشنل تیاریوں اور پاک فضائیہ کی جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا، سربراہ چینی فضائیہ پی اے ایف کے ملٹی ڈومین آپریشنز سے خاص طور پر متاثر ہوئے، اور پی اے ایف کے جنگی تجربے سے سیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ معزز مہمان نے حالیہ تنازع کے دوران پاک فضائیہ کی مثالی کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، معزز مہمان نے ائیرچیف کی پر عزم قیادت میں پی اے ایف کے پائلٹس کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی اے ایف کے پاک فضائیہ

پڑھیں:

پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو شکست دیدی

پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو شکست دےدی ۔تفصیلات کے مطابق ویزا تاخیر سے ملنے کی وجہ سے پاکستان ٹیم چند گھنٹوں قبل چین پہنچی، بغیر پریکٹس کئے میچ کھیلا تاہم اس کے باوجود پاکستانی ٹیم نے 8 گول سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے دوسرے کواٹر میں ایک تیسرے میں دو اور آخری کواٹر میں پانچ گول کئے۔پاکستان کی جانب سے شہباز حسن، عبداللہ ایوان اور محمد فاروق نے دو دو گول کئے جبکہ عامر سہیل اور محمد زمان نے ایک ایک گول کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف کا وفد کیساتھ ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
  • چینی فضائیہ کے سربراہ کی ایئرچیف مارشل سے ملاقات:اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
  • چینی ایئرچیف کی سربراہ فضائیہ سے ملاقات، بھارت سے جنگ میں پاکستانی پائلٹس کے فیصلہ کن جواب کی تعریف
  • چینی فضائیہ کا ملٹی ڈومین آپریشنز میں پاک فضائیہ کے تجربے سے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار
  • چینی ایئر فورس کے سربراہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں کی تعریف
  • چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات
  • چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
  • پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو شکست دیدی