ویب ڈیسک :وزیراعظم شہبازشریف نے ایس ای سی پی کے چیئرمین اورکمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے ایس ای سی پی افسران کی تنخواہوں و الاونسز میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرتے ہوئے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے،کمیٹی 2 ہفتوں میں وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کرے گی۔

چیئرمین وکمشنرزکی تنخواہوں اور الاونسز کا جائزہ لیا جائےگا، ریگولیٹری اداروں میں شفافیت اورنگرانی موثر بنانے کی تجاویز بھی دے گی۔

محسن  نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمد

  
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کی تنخواہوں

پڑھیں:

این سی سی آئی اے کےتمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا

راولپنڈی(نیوزڈیسک)نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے تمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے راولپنڈی عبدالرؤف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن محمودالحسن سے عہدے واپس لے لیے گئے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر کراچی عبدالغفار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان احمد زعیم کو بھی فارغ کر دیا گیا۔ انچارج ایبٹ آباد ڈپٹی ڈائریکٹر طاہرخان کو اوایس ڈی بنا دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد آصف اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکھر امجد عباسی سے چارج واپس لے لیا گیا۔ تمام افسران کو این سی سی آئی ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ احسان اللہ چوہان کو ایڈیشنل ڈائریکٹرراولپنڈی زون ، مدثرشاہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹرپشاور اور طارق خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرفصیح کو کراچی سے سکھر زون کا انچارج بنا دیا گیا۔ این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹرزکی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو، وزیر خزانہ چیئرمین، نوٹیفکیشن جاری
  • فیصل آباد، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبر کا نوٹس لیا
  • سونا پھر مہنگا: فی تولہ قیمت میں اضافہ
  • سونا 2300 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
  • 155 ریلوے اسٹیشنز شمسی توانائی پر منتقل، ریونیو میں اربوں روپے اضافے کے منصوبے جاری
  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمشنر نے سینیٹر اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کو جرمانہ کر دیا 
  • مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں کنٹریکٹ پر تعینات 11 افسران مستعفیٰ
  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کے معاون خصوصی اور انتخابی امیدوار کی طلبی
  • این سی سی آئی اے کےتمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا
  • ملازمین کی تنخواہوں کامسئلہ مستقل بنیادوں پرحل کیاجائے‘زاہد بلوچ