ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ خاموشی سے ملتوی کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت مسلسل پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، اس سلسلے میں پہلی بڑی پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ 3 جون سے سری لنکا میں ہونے والا ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ خاموشی سے ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ایشین کرکٹ کونسل نے باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا ہے لیکن ذمے دار ذرائع کے مطابق بھارت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ٹورنامنٹ نہ ہو سکا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر سلمان نصیر نے گزشتہ ہفتے دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے حکام سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کےلیے اب سب سے بڑا چیلنج ستمبر میں ایشیا کپ کروانا ہے، جس کا میزبان بھارت ہے۔
پی سی بی کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ اس بارے میں ایشین کرکٹ کونسل کا میڈیا ڈپارٹمنٹ وجہ بتائے گا لیکن اس موقع پر یہ ٹورنامنٹ نہیں ہوسکتا۔
واضح رہے کہ اس بارے میں اے سی سی نے ابھی تک کوئی میڈیا ریلیز جاری نہیں کی اور اے سی سی حکام اس بارے میں بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایشین کرکٹ کونسل
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی ایک بھی ٹیم موجود نہیں ہوگی۔
بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
سیمی فائنل میں انگلینڈ کو تاریخی شکست سے دوچار کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم پہلے مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف ہی 69 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ویمنز ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔
یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔