Daily Mumtaz:
2025-06-02@04:39:06 GMT

گولڈ میڈل جیتنے پر سعودی سفیر کی ارشد ندیم کو مبارکباد

اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT

گولڈ میڈل جیتنے پر سعودی سفیر کی ارشد ندیم کو مبارکباد

اسلام آباد:ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔
سعودی سفیر نواب نن سعید المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جب عزائم بلند ہوں، تو نتیجہ سونا بن جاتا ہے ۔ ’میں ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘

https://x.

com/AmbassadorNawaf/status/1928823006115279106

یاد رہے کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
ارشد ندیم نے فائنل کے 5 ویں راؤنڈ میں 86.40 میٹرز کی جیولین تھرو کرکے فائنل اپنے نام کیا۔
جنوبی کوریا میں ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شب کے فائنل میچ میں جیولین تھرو میں پاکستان کی طرف سے ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے حصہ لیا جبکہ کل 12 کھلاڑی شامل تھے۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایشین اتھلیٹکس، ارشد ندیم کا 1973 کے بعد گولڈ میڈل، ملک بھر میں جشن، مٹھائیاں تقسیم

لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ خصوصی) اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر سلطان کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جبکہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جبکہ دوسری کوشش میں ارشد ندیم کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، ارشد ندیم نے چوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی۔ چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر ارشد ندیم چارٹ پر پہلے نمبر پر موجود رہے جس کے بعد انہوں نے اپنی آخری تھرو 86.40 میٹر لمبی پھینکی اوربالآخر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔ ایشین اتھلیٹکس کی تاریخ میں 1973 ء کے بعد پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973 میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔1973ء میں فلپائن میں ہونیوالے مقابلوں میں پاکستان نے جیولن تھرو اور 800 میٹر کے گولڈ جیتے تھے جس میں 800 میٹر کا گولڈ محمد یونس اور جیولن تھرو کا گولڈ میڈل اللہ داد نے جیتا تھا۔ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم 50 سال سے زائد عرصے میں گولڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ قومی ہیرو کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پورے پاکستان کو عزت دی، کامیابی کا کریڈٹ پوری قوم کو جاتا ہے، نوجوانوں کو پیغام ہے، محنت کریں اللہ مدد کرتا ہے۔ میری طرف سے پوری قوم کو کامیابی مبارک ہو۔ کامیابی پراللہ کا مشکور ہوں جس نے پاکستان کو عزت دی ،آنے والے ایونٹس میں بھرپور تیاری کروں گا۔صدر زرداری نے ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے کھیل میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا، فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاندار فتح پر ارشد ندیم اور پوری قوم کو مبارکباد! ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاباش ارشد ندیم شاباش! ہمیں آپ پر ناز ہے، ارشد ندیم کی جیت پر ان کے کوچ اور اہلخانہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین واپڈا اور واپڈ سپورٹس بورڈ کے پیٹرن انچیف لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے ارشد ندیم کومبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پرچم سر بلند کرنے والے ارشد ندیم کا تعلق واپڈا سپورٹس بورڈ سے ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کے کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں، واپڈا ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مبارکباد پیس کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ارشد ندیم نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا ہے۔ ان کی یہ شاندار کامیابی پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہے۔ارشد ندیم کو پاکستان کا "حقیقی ہیرو" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، لگن اور عزم نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ جنوبی کوریا میں پاکستانی پرچم سر بلند، ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔میاں چنوں میں ارشد ندیم کے گھر میں جشن منایا گیا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، نعرے بازی کی گئی اور جیت کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ارشد ندیم کی والدہ بیٹے کی جیت پر خوشی سے نہال ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے پر فخر ہے، امید ہے وہ اسی طرح ملک کا نام روشن کرتا رہے گا بیٹے نے پاکستان کا نام روشن کیا جس پربہت خوشی ہے، ارشد ندیم کی کامیابی پر اللہ کی مشکور ہوں، بھرپوراستقبال کریں گے۔ ارشد ندیم کے والد نے کہا میرا بیٹا 100 میٹر تھرو پھینک سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشین ایتھلیٹکس میں کامیابی؛ والدین اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے
  • ایشین اتھلیٹکس، ارشد ندیم کا 1973 کے بعد گولڈ میڈل، ملک بھر میں جشن، مٹھائیاں تقسیم
  • ایشین ایتھلیٹکس: پاکستان نے نصف صدی بعد گولڈ میڈل جیت لیا
  • ایشین ایتھلیٹکس؛ 1973 کے بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل 
  • ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا: محسن نقوی
  • پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
  • اولمپیئن ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
  • ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا