پاکستان ریلویز نے 11 مہینوں میں کتنے پیسے کمائے؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلویز کو 11 ماہ کے دوران 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن ہوئی ہے۔
پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق مسافرٹرینوں سے 42 ارب اور مال گاڑیوں سے 29 ارب روپے حاصل ہوئے جبکہ دیگر ذرائع سے 1 2 ارب کا ریونیو حاصل ہوا۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق تاہم کسی بھی مالی سال کے11 ماہ میں اتنی آمدن تاریخ میں کبھی حاصل نہیں ہوئی،کراچی ڈویژن نے مسافرٹرینوں سے 13 ارب اور مال گاڑیوں سے 25 ارب روپے کمائے، لاہورڈویژن نے مسافرٹرینوں سے 10 ارب روپے جبکہ مال گاڑیوں سے 75 کروڑ روپے کمائے جبکہ راولپنڈی، ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے یکساں 4، 4 ارب روپے کی آمدن حاصل کی۔
دبئی میں 41 بھکاری گرفتار، ان سے کتنے پیسے برآمد ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف
پاکستان ریلویز کے ترجمان کا بتانا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں ریلویز نے ابتدائی 11 ماہ میں 77 ارب ریونیواکٹھا کیا تھا۔اس موقع پر وزیرریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ محنت اورلگن سے ریلوے کو پاؤں پرکھڑا کریں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز
پڑھیں:
کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی پرواز جاری
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282 روپے 55 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ سیلاب کے بعد ترسیلات زر میں اضافے کے امکانات، انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز کی تجارتی سرگرمیوں میں اضافے سے 4 سال کی بلند سطح پر پہنچنے اور دسمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 15.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے صفر سے ایک فیصد تک رہنے کی توقعات، پاکستان اور چین کی 7 ارب ڈالر کی کثیر فریقی فنانسنگ پر اتفاق کی اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
ایک موقع پر ڈالر کی قدر 29 پیسے کی کمی سے 281 روپے 26 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 3 پیسے کی کمی سے 281 روپے 52 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282 روپے 55 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔