پاکستان ریلویز کی 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدن
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
پاکستان ریلویز نے رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ موجودہ آمدن گزشتہ سال کے اسی عرصے سے 6 ارب روپے زائد ہے۔ پچھلے سال اسی عرصے میں 77 ارب کی آمدن ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ محنت اور لگن سے پاکستان ریلویز کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق مسافروں ٹرینوں سے 42 ارب، مال گاڑیوں سے 29 ارب جبکہ دیگر ذرائع سے 12 ارب کی آمدن حاصل ہوئی ہے۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق کراچی ڈویژن سے مسافر ٹرینوں نے 13 ارب اور مال گاڑیوں سے 25 ارب کمائے۔
لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب اور مال گاڑیوں سے 75 کروڑ کا ریونیو حاصل کیا جبکہ راولپنڈی اور ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے 4،4 ارب اور مجموعی طور پر 8 ارب روپے کی آمدن حاصل کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز ارب کی
پڑھیں:
صائم ایوب کا ٹی ٹوئنٹی میں منفی ریکارڈ، بابراعظم کے برابر آگئے
پاکستان ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں صفر پر آؤٹ ہونے کا بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
ایشیا کپ میں اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔
صائم ایوب نے ہردیک پانڈیا کی لینتھ ڈلیوری کو سیدھا پوائنٹ پر موجود جسپریت بمراہ کے ہاتھوں میں اچھال دیا، وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ساتویں مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ہیں۔
اس طرح، انہوں نے پاکستان کی جانب سے مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود سابق کپتان بابراعظم کو جوائن کرلیا، جہاں ان کے ساتھ محمد حفیظ اور کامران اکمل بھی موجود ہیں۔
ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عمر اکمل کے نام ہے جوکہ 84 میچز میں 10 مرتبہ کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے جبکہ شاہد آفریدی اس فہرست میں 8 صفر کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
صائم ایوب 43 میچز میں 7 بار صفر پر آؤٹ ہوئے، کامران اکمل 58 میچز، حفیظ 119 اور بابراعظم 128 میچز میں 7 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔