پاکستانی خاتون ڈاکٹر نے میٹریل سائنس میں ملک کا نام روشن کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
پاکستانی خاتون ڈاکٹر ماہرہ عبدالغنی نے کیمبرج یونیورسٹی سے مٹیریل سائنس اور میٹالرجی میں پی ایچ ڈی مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ اس شعبے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ڈاکٹر ماہرہ نے اپنی تعلیمی زندگی کا آغاز پاکستان سے انجینئرنگ کی ڈگری کے ساتھ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے جرمنی اور فرانس میں تعلیم حاصل کی جہاں انہیں یورپی یونین کے مشہور ‘ایراسمس منڈس اسکالرشپ’ سے نوازا گیا۔ان کی پی ایچ ڈی تحقیق کا موضوع 2D میٹیریلز تھا، جو جدید الیکٹرانکس میں درپیش چیلنجز کا حل فراہم کرتا ہے۔ دورانِ تحقیق انہوں نے نانو فابریکیشن جیسے جدید اور پیچیدہ ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کی، جو مستقبل کی ڈیوائسز کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے۔ڈاکٹر ماہرہ کی کامیابی نہ صرف پاکستانی خواتین بلکہ STEM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی) جیسے مشکل شعبوں میں کام کرنے والی نوجوان نسل کے لیے بڑی تحریک بن کر سامنے آئی ہے۔ان کی کامیابی پر قوم کو فخر ہے، اور یہ ان نوجوان لڑکیوں کے لیے مثال ہے جو دنیا بھر میں اپنا لوہا منوانا چاہتی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبرپختونخوا : تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئی ہیں۔