کشمیری تنازعہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں ،انکی خواہشات کے برخلاف کوئی بھی حل پائیدار نہیں ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سید نذیر گیلانی نے ان خیالات کا اظہار یونائٹیڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدرارن کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف کشمیری اسکالر اور جموں و کشمیر کونسل فار ہیومن رائٹس کے صدر ڈاکٹر سید نذیر گیلانی نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے بنیادی فریق جموں و کشمیر کے عوام ہیں جن کی مرضی کے خلاف تنازعہ کا حل ہرگز دیرپا اور پائیدار ثابت نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے کئی قراردادیں پاس کر رکھی ہے اور ہمیں تنازعہ کشمیر کو اسی تناظر میں عالمی برادری کے آگے رکھنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سید نذیر گیلانی نے ان خیالات کا اظہار یونائٹیڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدرارن کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا کشمیریوں کی خواہشات کے برخلاف کوئی بھی حل ہرگز دیرپا نہیں ہو گا۔ پاکستان کی بھرپور اور کامیاب جوابی کارروائی سے بھارت کو انتہائی ہزیمت اٹھانا پڑی ہے اور بھارتی قیادت انتہائی بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے کشمیر کے بارے میں بھارتی بیانیے کو رد کر دیا ہے اور وہ جموں و کشمیر کو بدستور ایک متنازعہ خطہ مانتی ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاندار حکمت عملی اپنائی اور اللہ تعالی کی تائید و نصرت سے پاکستان کو ایک عظیم کامیابی ملی۔انہوں نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا بنیادی سبب ہے اور جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا، دنوں جوہری طاقتوں کے تعلقات میں بہتری ممکن نہیں۔
ڈاکٹر نذیر گیلانی نے مزید کہا کہ ہم سے ماضی میں کئی کوتاہیاں ہوئیں، ہم نے کئی مواقع گنوا دیے، ہمیں جس جاندار اور بھرپور طریقے سے تنازعہ کشمیر کو عالمی برادری تک پہنچانا چاہیے تھا وہ ہم نہیں کر سکے، اب ہمارے پاس غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ، ہماری کئی نسلیں آزادی کی راہ ریکھتے دیکھتے دنیا سے چلی گئیں۔ انہوں نے کنن پوشپورہ اجتماعی آبروریزی کے المناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کئی متاثرہ خواتین دنیا سے رخصت ہو گئیں لیکن انہیں یہاں انصاف نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی اگلی نسلوں کی بہتری کا سوچنا ہے اوراپنی کشمیر پالیسی ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنا ہو گی تاکہ کامیابی ہمارا مقدر بن سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ نذیر گیلانی نے کشمیر کو کشمیر کے نہیں ہو ہے اور
پڑھیں:
سرویکل ویکسین سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں: وزیر تعلیم
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سرویکل کینسر سے بچا ئوکی ویکسین 100 فیصد محفوظ اور مستند ہے،یہ ویکسین پولیو ویکسین کی طرح موثر اور آزمودہ ہے اور اس کے استعمال سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے والدین پر زور دیا کہ وہ ایچ پی وی ویکسین پر اعتماد کریں اور اپنی بچیوں کو لازمی طور پر یہ ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی فیملی کی بچیوں کو بھی یہ ویکسین لگوائی ہے۔رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ سرویکل کینسر ویکسین سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کے بارے میں منفی پروپیگنڈے سے بچا جائے کیونکہ سرویکل کینسر ایک بڑھتا ہوا سماجی چیلنج ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کینسر ایک لاعلاج مرض ہے اور اس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے ابھی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔