گریٹر مانچسٹر میں مقیم پاکستانی شہریوں کو قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹرسے پاسپورٹ، نادرا کارڈ اور دیگر دستاویزات کی تجدید کے لیے اپوائنٹمنٹ لینے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ مقامی پاکستانی برادری کا کہنا ہے کہ اپوائنٹمنٹ کے حصول کے لیے ہفتوں انتظار کرنا پڑتا ہے، جبکہ بعض کیسز میں پیسے دے کر جلدی اپوائنٹمنٹ لینے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
بولٹن کے رہائشی شہزاد وحید نے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے آن لائن اپوائنٹمنٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن کامیاب نہیں ہو پا رہے۔ انہوں نے کہا، “یہ نظام انتہائی ناکام ہے۔ ہمیں اپنے بنیادی کاموں کے لیے بھی ہفتوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔”
مانچسٹر کے نوجوان اظہر علی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپوائنٹمنٹ کے لیے 50 پاؤنڈ ادا کیے، جس کے بعد انہیں فوری سلاٹ مل گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ نظام صرف انہی لوگوں کے لیے ہے جو اضافی رقم ادا کر سکتے ہیں؟
کونسلیٹ جنرل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوائنٹمنٹس ہر روز شام 7 بجے آن لائن سسٹم کے ذریعے جاری کی جاتی ہیں، اور شہری ویب سائٹ کے ذریعے بک کرا سکتے ہیں۔ تاہم، عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت پاکستان اس نظام کو بہتر بنائے اور شفافیت کو یقینی بنائے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو دستاویزات کی تجدید میں آسانی ہو۔
مقامی پاکستانی برادری کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کونسلیٹ جنرل اپوائنٹمنٹ سسٹم کو مزید موثر بنائے اور اضافی سلاٹس کا اہتمام کرے تاکہ عوام کو بلا تاخیر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

اماراتی سفارتخانےکی ویزے کیلئے بایو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2 جون سے داخلے کی اجازت

—فائل فوٹو

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ویزے کے لیے بایومیٹرک اپوائنٹمنٹ والے درخواست گزاروں کو 2 جون سے سفارت خانے میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

اس حوالے سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے میں سفارت خانے نے کہا ہے کہ درخواست گزار اپوائنٹمنٹ لینے سے پہلے 69 امریکی ڈالرز جمع کرائیں اور رسید ساتھ لائیں۔

یہ بھی پڑھیے ویزہ معاملہ، پاک امارات حکومتوں کا مثبت تبادلہ خیال پر یقین، پاکستانی سفارتخانہ

یو اے ای کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ آن لائن اپ لوڈ کی گئی تمام دستاویزات کی نقول بھی ہمراہ لانا ضروری ہے۔

سفارتخانہ یو اے ای نے مزید کہا ہے کہ آن لائن ویزے کی درخواست مکمل ہونے کے بعد اپوائنٹمنٹ کوڈ نہ ملے تو ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا یہ بھی کہنا ہے کہ تصدیق کے بعد اپوائنٹمنٹ کوڈ ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کردی ؛ امریکہ پریشان
  • سانحہ 9 مئی: مختلف مقدمات میں ملوث ہزاروں افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک
  • پاکستانی شہری حکومتی کارکردگی اور معاشی سمت پر کتنا اعتماد کرتے ہیں؟؛ رپورٹ
  • پیدائش و وفات کے ڈیٹا انضمام کیلئے محکمہ صحت جی بی اور نادرا کے درمیان معاہدہ
  • اماراتی سفارتخانےکی ویزے کیلئے بایو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2 جون سے داخلے کی اجازت
  • حکومت کا رواں برس چہرے کے ذریعے شناخت کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ
  • عزم علماء کنونشن، علمائے قم کا علامہ ساجد نقوی کیساتھ تجدید عہد
  • ہدف 400 سے زائد کا اور حریف ٹیم آل آؤٹ محض 2 رنز پر!
  • نیتن یاہو کی نئی مشکل