ویب ڈیسک: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025کے فائنل کے لئے باآسانی کوالیفائی کرلیا،ان کے ساتھ یاسر سلطان نے بھی چیمپئن شپ کےفائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ روز فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے مقابلے ویڈیو شیئر کی،  کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں پاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں 86.

34 میٹر کی تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔

غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ

دوسرے پاکستانی ایتھلیٹ یاسر سلطان نے بھی 76.07 کی تھرو کرکے فائنل میں کوالیفائی کر لیا،بھارتی کھلاڑی یشمیر سنگھ نے 76.67 میٹر کی تھروکی، فائنل اکتیس مئی کو ہو گا ۔

شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں قومی ہیرو ارشد ندیم نے لکھا کہ ’ الحمدللہ آج صبح ایشین چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے  کوالیفائی کر لیا ہے، فائنل پاکستانی وقت کے مطابق کل دوپہر 1.10 پر ہوگا‘ ہمیشہ کی طرح مجھے آپ کے تعاون اور دعاؤں کی ضرورت ہوگی‘۔

کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا پکڑا گیا

View this post on Instagram

A post shared by Arshad Nadeem Olympian (@arshadnadeem29)

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے فائنل فائنل کے

پڑھیں:

پاکستان اور بھارت کل ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے

لاہور:

پاکستان اور بھارت ایک بار پھر کل آمنے سامنے ہوں گے۔

اس بار یہ مقابلہ کرکٹ نہیں بلکہ ٹوکیو میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئنن شپ میں پاکستان کےارشد ندیم اوربھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان ہوگا، جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جویلین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔

 ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بدھ کو جویلین تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے جو پاکستانی وقت کےمطابق چار بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔

کوالیفائنگ راؤنڈ  کے ذریعے آٹھ بہترین  جویلین تھرور کا فائنل کیلئے انتخاب ہونا ہے جو جمعرات کو شیڈول ہے۔

ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں قوم سے دعا کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں جس طرح پوری قوم نے سپورٹ کیا۔ اسی طرح اب اس ایونٹ کے لیے بھی مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ بھرپور محنت کی ہے، پوری کوشش کروں گا کہ ایک بارپھر پاکستان کانام روشن کروں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کا پہلا تھرو ناکام، براہِ راست کوالیفائی نہ کر سکے
  • ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ: بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مدمقابل ہوں گے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا علیحدہ علیحدہ گروپس میں شامل
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کی شاندار نتائج کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل
  • پاکستان اور بھارت کل ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے
  • ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست