2025-09-17@23:59:26 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم»:

    پاکستان کے لئے آج تاریخی دن ہے، پاکستانی جیولن تھرور ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے ایک سال مکمل ہوگیا۔8 اگست 2024ء کو پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا تھا، ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو پھینک کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔پاکستان نے اولمپکس میں 40 سال بعد گولڈ مڈل جیتا، ارشد ندیم انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بنے۔
    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ 2025 میں شرکت نہیں کریں گے۔ فٹنس مسائل کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں ایونٹ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ مکمل صحتیابی پر توجہ دے سکیں۔ ارشد ندیم اس وقت انگلینڈ میں بحالی (ریہیب) کے عمل سے گزر رہے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی ٹانگ پر وزن ڈالنا شروع کر دیا ہے، جو صحتیابی کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔ ان کے معالج ڈاکٹر علی شیر باجوہ کے مطابق ارشد کی انجری حالیہ بھی ہے اور شدید بھی، جس کے لیے نہایت احتیاط درکار ہے۔ اسی انجری کے باعث ارشد نے کیمبرج (انگلینڈ) میں سرجری بھی کروائی۔ مزید پڑھیں: اولمپیئن ارشد ندیم نے انعامات کی...
    5 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایان تھورپ کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے، جس کے باعث وہ کروڑوں روپے کا سامان سے محروم ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی سوئمنگ لیجنڈ ایان تھورپ کے گھر سے ڈاکوؤں ڈیرڈ لاکھ ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 4 کروڑ 23 لاکھ سے زائد) کا قیمتی سامان چُرا لیا، جس میں گھڑیاں، زیورات اور دیگر سامان شامل ہے۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے پیڈنگٹن پولیس اسٹیشن میں چوری کی اطلاع دیدی ہے۔ مزید پڑھیں: کرکٹر کی والدہ کو ڈاکو لوٹ کر فرار، لاکھوں کی مالیت کا پرس چھین لیا گیا سابق اولمپک میڈلسٹ ایان تھورپ کے مینیجر جیمز ایرسکائن نے تصدیق کی ہے کہ تیراک نے اپنی انشورنس کمپنی کے مشورے کے بعد پولیس...
    ویب ڈیسک: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025کے فائنل کے لئے باآسانی کوالیفائی کرلیا،ان کے ساتھ یاسر سلطان نے بھی چیمپئن شپ کےفائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ روز فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے مقابلے ویڈیو شیئر کی،  کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں پاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ دوسرے پاکستانی ایتھلیٹ یاسر...
    پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے نہ صرف طلائی تمغہ حاصل کیا بلکہ پاکستانی قوم کا ان عالمی کھیلوں میں میڈل کے حصول کا 3 دہائیوں سے جاری انتظار بھی ختم کیا تھا۔ ارشد نے یہ کارنامہ 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر سرانجام دیا جو ان کے کریئر کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔ یہ ارشد کے کریئر کی سب سے بڑی جبکہ دنیا میں اب تک پھینکی جانے والی چھٹی سب سے طویل جیولن تھرو تھی۔ارشد نے اس مقابلے میں اپنی آخری تھرو بھی 90 میٹر سے زیادہ فاصلے پر پھینکی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: ارشد ندیم پر انعامات کی برسات جاری، گورنر پنجاب نے...
    لاہور:پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو اتھلیٹ اور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ ایونٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بین الاقوامی مقابلہ جاتی شرکت ہوگی، جس کے لیے نہ صرف پاکستانی شائقین بلکہ عالمی کھیلوں کے حلقوں کی نظریں بھی ان پر مرکوز ہیں۔ ارشد ندیم جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں وہ جیولن تھرو کے مقابلوں میں ایک بار پھر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کی شرکت سے نہ صرف پاکستان کے میڈل جیتنے کے امکانات روشن ہوئے ہیں بلکہ یہ ایونٹ ان کی فٹنس اور فارم...
    لاہور: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو اتھلیٹ اور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ ایونٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بین الاقوامی مقابلہ جاتی شرکت ہوگی، جس کے لیے نہ صرف پاکستانی شائقین بلکہ عالمی کھیلوں کے حلقوں کی نظریں بھی ان پر مرکوز ہیں۔ ارشد ندیم جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں وہ جیولن تھرو کے مقابلوں میں ایک بار پھر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا ان کی شرکت سے نہ صرف پاکستان کے...
    اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کا اعتراف بھارتی آفیشل ویب سائٹ نے بھی کر لیا۔ بھارت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ارشد ندیم کی اولمپک جیت کو نہ صرف سراہا بلکہ ان کی ویڈیو کو نوجوانوں کے لیے ایک موٹیویشنل مواد کے طور پر پیش کیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں کامیابی کے سفر کو ایک مثال قرار دیا، جس میں انہوں نے 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں ناکامی کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔ ویڈیو میں ارشد کی محنت اور لگن کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ ارشد ندیم جن کا تعلق میاں چنوں سے ہے پاکستان کے پہلے جیولین...
     لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستانی اتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ، ایک سلور اور 2 کانسی کے تمغے جیت لئے۔ اٹلی میں ہونے والے کراس کنٹری سکینگ مقابلے میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان کے منیب الرحمٰن نے کراس کنٹری سکینگ ایونٹ میں مردوں کی 50 میٹر ریس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ کراس کنٹری سکینگ کے ویمنز ایونٹ میں پاکستان کی روبینہ قربان نے خواتین کی 50 میٹر ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ ورلڈ ونٹرگیمز میں سنو شوئنگ 200 میٹر کی ریس میں پاکستان کے صبور احمد اور علی رضا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا جبکہ مناہل...
۱