اولمپک گولڈ میڈلسٹ کی وراثت پر مودی کا وار
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
بھارتی حکومت نے پدم شری ایوارڈ یافتہ اور اولمپک ہاکی کے لیجنڈ محمد شاہد کے گھر کا ایک حصہ سڑک کی توسیع کے نام پر مسمار کر دیا، جس پر ان کے خاندان کے ساتھ ساتھ سیاسی حلقوں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شاہد کے معمر والد گھر کو گرتا دیکھ کر عملے سے بار بار ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتے رہے کہ کم از کم ایک دن کی مہلت دے دی جائے، مگر کسی نے ان کی فریاد نہ سنی۔
چند روز قبل چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس بی آر گوائی نے کہا تھا کہ ملک میں “قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، بلڈوزر کی نہیں”، لیکن محمد شاہد کے گھر پر بلڈوزر چلنے کے بعد اس بیان پر سوال اٹھ گئے ہیں کہ اگر انصاف بلڈوزر نہیں تو پھر انصاف کیا ہے؟
یہ واقعہ بی جے پی حکومت کے سڑک توسیعی منصوبے کے دوران پیش آیا۔ محمد شاہد کے رشتہ داروں کے مطابق نہ تو انہیں کوئی معاوضہ دیا گیا اور نہ ہی متبادل رہائش فراہم کی گئی۔ ان کی بھابھی نازنین نے بتایا کہ “ہمارے پاس رہنے کے لیے اب کوئی دوسری جگہ نہیں بچی۔”
کزن مشتاق کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دیگر علاقوں میں سڑک کی چوڑائی 21 میٹر رکھی گئی، لیکن ان کے محلے میں اسے غیر معمولی طور پر 25 میٹر تک بڑھا دیا گیا، جس سے ان کا گھر سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ مشتاق نے خبردار کیا کہ اگر ناانصافی کا یہ سلسلہ نہ رکا تو خاندان سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: محمد شاہد کے
پڑھیں:
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تاریخی دورہ پر واشنگٹن روانہ
ریاض: ( ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکا کے اہم دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، دفاعی اوراقتصادی تعاون کے فروغ کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ، سعودی ولی عہد کا باضابطہ استقبال کرینگے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں خطے کے امن و استحکام، دوطرفہ تعلقات اورمشترکہ مفادات سے متعلق اہم فیصلوں پربات چیت ہونے کی امید ظاہرکی جا رہی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق 7 سال بعد امریکا اور سعودی عرب تعلقات کو نئی جہت دینے کی کوشش ہوگی، فلسطین کے دوریاستی حل سےمتعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے، سعودی عرب اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری کانفرنس 19 نومبر کو ہوگی۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک اشتراک کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔