data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251005-11-15
لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ اسرائیل مسلسل دو سالوں سے غزہ میں بم بر سا رہا ہے جس میں 65ہزار سے زائد معصوم بچے، خواتین اور نہتے مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا ہے، غزہ کو نیتن یاہو نے مقتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے، 22لاکھ کی آبادی محصور اور بے یارو مددگار کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزار رہی ہے،انہیں فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے امداد کو روکنا بد ترین جنگی جرائم میں سے ایک ہے۔’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ کے شرکا کو گرفتار کرنا شرمناک اقدام،فوری طور پر انسانی حقوق کے کارکنوں کو رہاکروایا جائے۔ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے بیانات سے آگے بڑھ کر عملاً اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دھمکیوں کے ذریعے بیس نکاتی امن منصوبے پر عمل درآمد کروانا چاہتا ہے، جو کہ کسی بھی طور پر کامیاب نہیں ہو گا، جب تک غزہ کو اسرائیلی فوج خالی نہیں کرتی اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا۔ غزہ کا کنٹرول وہاں کے لوگوں کو ملنا چاہیے۔حکومت پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کی مدعا سرائی میں مشغول ہونے کے بجائے، 25 کروڑ عو ام کی ترجمانی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ہم غزہ کے مسلئے پر متحد اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔وہ وقت دور نہیں جب شہیدوں کا اور مظلوموں کا خون رنگ لائیگا۔ اسرائیل اور امریکا کے غزہ پر قبضے کے خلاف مسلم حکمران بے حسی ختم کریں۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اول دن سے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔غزہ محض ایک خطہ نہیں بلکہ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اس کی حرمت پر ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے ہر دم تیار ہیں۔ ساری دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ اصل دہشت گرد کون ہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

صیہونی وزیراعظم نے غزہ میں فوجی کارروائیاں تیز کرنے کا عندیہ دیدیا

اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا، سفارتی حل ہو یا ہماری فوجی طاقت سے، حماس غیر مسلح ہوگی، امریکا کو بتا دیا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنا ہے اور ہمیں یہ کام کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے عندیہ دیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں مزید شدت اختیار کرسکتی ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹیلی ویژن خطاب میں تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ جائے گا، تاکہ جنگ بندی کے نفاذ سے متعلق کچھ تفصیلات طے کی جا سکیں اور اس کے لیے ایک ٹائم لائن تیار کی جا سکے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کے پاس اس معاہدے کو قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا، سفارتی حل ہو یا ہماری فوجی طاقت سے حماس غیر مسلح ہوگی، امریکا کو بتا دیا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنا ہے اور ہمیں یہ کام کرنا ہے۔ نیتن یاہو کے اس بیان سے امکان ظاہر ہوتا ہے کہ اگر حماس نے جنگ بندی معاہدہ قبول نہ کیا تو اسرائیلی فوجی کارروائیاں مزید تیز کر دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20 نکاتی غزہ امن منصوبہ بڑی حد تک قبول کر لیا ہے۔

البتہ حماس نے ٹرمپ منصوبے کے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئرکا مجوزہ کردار مسترد کر دیا۔ مصری میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان بلواسطہ مذاکرات اتوار اور پیر کو ہوں گے، بات چیت میں ٹرمپ منصوبے کے تحت تمام قیدیوں کی رہائی سے متعلق تفصیلات طے ہوں گی۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار بھر حماس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حماس تیزی دکھائے، ورنہ تمام شرائط ختم ہو جائیں گی، حماس کی طرف سے نہ تاخیر برداشت کریں گے، نہ غزہ کا دوبارہ خطرہ بننا قبول کریں گے۔ واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے اب بھی جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوجی حملوں میں مزید 66 فلسطینی شہید اور 265 زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حماس نے جنگ بندی نہ مانی تو غزہ پر حملے مزید بڑھیں گے، نیتن یاہو
  • صیہونی وزیراعظم نے غزہ میں فوجی کارروائیاں تیز کرنے کا عندیہ دیدیا
  • اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں فوجی کارروائیاں تیز کرنے کا عندیہ دیدیا
  • ہم قیدیوں کی رہائی کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کی تیاری کر رہے ہیں، اسرائیل
  • قطرحملے سے نیتن یاہو لچک دکھانے پرمجبورہوئے،نیویارک ٹائمز
  • قطرحملےکے بعد نیتن یاہو لچک دکھانے پرمجبورہوئے،نیویارک ٹائمز
  • نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات
  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کا عالمی برادری نوٹس لے،جاوید قصوری
  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ:جماعت اسلامی کا مظاہرہ احتجاجی مارچ میں تبدیل