پاکستان ریلویز کو گزشتہ 11 ماہ کے دوران ریکارڈ آمدن
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
لاہور:
پاکستان ریلوے کو گزشتہ 11 ماہ کے دوران ریکارڈ 83 ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے۔
پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ریلویز کو 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدن ہوئی، مسافر ٹرینوں سے 42 ارب اور مال گاڑیوں سے 29 ارب کا سرمایہ حاصل ہوا۔
ریلوے کو دیگر ذرائع سے 12 ارب کی آمدن حاصل ہوئی ہے اور اس کے بعد مالی سال کا 88 ارب کا ریکارڈ توڑنے کے امکانات بھی روشن ہوگئے ہیں۔
پاکستان ریلوے نے بتایا کہ کراچی ڈویژن سے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب، مال گاڑیوں سے 25 ارب کی آمدن ہوئی۔
اسی طرح لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب اور مال گاڑیوں سے پونے ایک ارب آمدن حاصل ہوئی، اسی طرح راولپنڈی اور ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے یکساں 4 ارب اور مجموعی 8 ارب آمدن حاصل کی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ مالی سال کے 11 ماہ میں اس قدر آمدن تاریخ میں کبھی حاصل نہیں ہوئی، پچھلے سال اسی عرصے میں ریلوے نے 77 ارب ریونیو اکٹھا کیا تھا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ محنت اور لگن سے ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی