سٹی 42: پاکستان ریلویز کو گیارہ ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدن ہوئی
مسافر ٹرینوں سے 42 ارب، مال گاڑیوں سے 29 ارب ریونیو حاصل ہوا جبکہ دیگر ذرائع سے 12 ارب کی آمدن حاصل ہوئی۔مالی سال کا 88 ارب کا ریکارڈ توڑنے کے روشن امکانات موجود ہیں
کراچی ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے 25 ارب کمائے،لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے پونے ایک ارب ریونیو حاصل کیا،راولپنڈی اور ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے یکساں 4 جبکہ مجموعی 8 ارب آمدن حاصل کی،مالی سال کے گیارہ ماہ میں اس قدر آمدن تاریخ میں کبھی حاصل نہیں ہوئی،پچھلے سال اسی عرصے میں ریلوے نے 77 ارب ریونیو اکٹھا کیا
سیلاب تو آ کر ہی رہے گا، پاکستان کے میٹ ڈیپارٹمنٹ کی ضِد
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا محنت اور لگن سے ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بی وائی ڈی کا پہلا پلگ اِن ہائبرڈ ماڈل ’شارک 6‘ پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان
کراچی(نیوز ڈیسک) بی وائی ڈی پاکستان رواں ہفتے اپنی پہلی پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک پک اپ ’شارک 6‘ متعارف کرانے جا رہا ہے، جو ملک میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق بی وائی ڈی پاکستان ملک کی پہلی پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (پی ایچ ای وی) ’شارک 6‘ کو جمعے کے روز متعارف کرانے جارہا ہے، جو ملک میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی) کو اپنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
یہ لانچنگ ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب چینی آٹو میکر پاکستان کو ایک اہم علاقائی مارکیٹ کے طور پر پیش کر رہا ہے اور یہاں مقامی پیداوار کا پلانٹ قائم کر رہا ہے، تاکہ پورے ملک میں پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں (پی ایچ ای وی) کے فروغ کی بنیاد رکھی جا سکے۔
منگل کو ایک تجرباتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بی وائی ڈی پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے کہا کہ کمپنی کی مربوط سپلائی چین اور جاری تحقیق و ترقی کی کوششوں نے اسے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کرنے کے قابل بنایا ہے جو مؤثر اور ذہین ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ انجن صرف اس وقت فعال ہوتا ہے جب ضرورت ہو، جس سے طویل سفر کے دوران دباؤ سے پاک تجربہ حاصل ہوتا ہے۔
بی وائی ڈی پاکستان کے نائب صدر برائے سیلز اینڈ اسٹریٹجی دانش خالق نے ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں (ایچ ای وی) اور پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں (پی ایچ ای وی) کے درمیان فرق واضح کرتے ہوئے بتایا کہ ایچ ای وی بنیادی طور پر پیٹرول انجن پر انحصار کرتی ہیں اور اپنی بیٹریاں انجن یا ریجنریٹو بریکنگ کے ذریعے چارج کرتی ہیں، جب کہ پی ایچ ای وی میں بڑی بیٹریاں نصب ہوتی ہیں جنہیں باہر سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
Post Views: 4