ییلو لائن ایس اے آر ٹی ٹرین کےٹیسٹ رن کیلئےاسیمبلنگ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
دلشاد راؤ: ییلو لائن پر چلنے والی ایس اے آر ٹی ٹرین کےٹیسٹ رن کیلئےاسیمبلنگ کا آغاز کر دیا۔
چائینیز کمپنی نورینکو کے انجینئرنگ ونگ نے ریل کی اسیمبلنگ شروع کردی،جدید ترین پٹڑی لیس ایس آرٹی ریل گزشتہ ہفتے لاہور پہنچی تھی،ایس آرٹی ریل کو اورنج لائن کے اسٹیبلنگ یارڈ میں پارک کیاگیا،ریپڈ ریل کی اسیمبلنگ جلد مکمل کرکے آزمائشی طور پر کینال روڑ پر چلایا جائیگا،ییلو لائن روٹ پر چلنے والی ٹرین کا 24 کلومیٹر کا ٹریک تعمیر ہوگا،ریپڈ ٹرانزٹ ریل بغیر ڈرائیور کےچلنے والی جدید ترین خودکار ٹرانسپورٹ ہے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
لاہور میں ڈرائیور کی آپشن کو ہی ملحوظ خاطر رکھا جائے گا،ریل نظام میں آٹومیٹڈ کنٹرول، سیفٹی سینسرز ،ایڈوانس فائیو جی نیویگیشن سسٹم نصب کئے گئے،یہ ریل بغیر پٹڑڑی کے ربڑ کے ٹائروں پر سڑک کی لائنز پر چلے گی،بجلی اور بیٹری سے چلنے والی ایس اے آر ٹی ماحول دوست ،زیرو کاربن اخراج کی حامل ہوگی،ایک ٹرین میں 150 سے زائد مسافروں کے بیٹھنے اور کھڑے ہونے کی گنجائش ہے۔
ٹرین کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوگی،ٹرین میں موبائل چارجنگ پوائنٹس، ایئر کنڈیشنڈ کیبن ،وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی،معذور افراد کیلئے خصوصی انتظامات، وہیل چیئر ریمپس اور ڈیجیٹل انفارمیشن سکرینز لگا ئے گئے ہیں۔
ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار
چینی ماہرین کی نگرانی میں لاہور میں آزمائشی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :