Daily Ausaf:
2025-09-18@14:51:28 GMT

خانہ کعبہ کا روح پرور غسل کی تقریب

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

سعودی عرب(نیوز ڈیسک)مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کو سالانہ غسل دینے کی روح پرور تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا۔

تقریب میں گورنر مکہ مکرمہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی، جبکہ سعودی شاہی خاندان، آئمہ حرمین، دیگر اعلیٰ حکام اور مختلف ممالک کے سفرا بھی شریک ہوئے۔

اس بابرکت موقع پر خانہ کعبہ کے اندرونی فرش اور دیواروں کو 40 لیٹر آب زم زم اور عرقِ گلاب سے دھویا گیا۔ غسل کے بعد خالص عود اور دیگر قیمتی خوشبوؤں سے بیت اللہ کو معطر کیا گیا۔ شرکاء نے نوافل ادا کیے اور دعاؤں میں امت مسلمہ کے لیے خیر، امن اور اتحاد کی دعائیں مانگیں۔
مزید پڑھیں:ٹڈاپ کیس،سیدیوسف رضا گیلانی9مقدمات سےبری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت

سامان روانگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے، امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے پیغام محبت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے این ڈی ایم اے کی زیر سرپرستی اہل فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان غزہ روانہ کردیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تقریب میں شرکت کی۔ حکومت پاکستان نے این ڈی ایم اے کے تحت غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کردیا، اہل فلسطین کے لیے امداد کی یہ نئی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے لاہور سے غزہ کے لیے روانہ کی گئی ہے۔

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پور ٹ لاہور سے 100 ٹن سامان پر مشتمل مجموعی طور پر 22ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی جس میں راشن بیگز بشمول آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چنے، تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں۔ اب تک 22 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 2127 ٹن ہے۔

سامان روانگی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر حکومتی نمائندے اور این ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے، امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے پیغام محبت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سامان کی فوری روانگی یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے اور دیگر فلاحی اداورں کی کوششوں کو سراہا اوران کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لندن، ہائی کمیشن میں یوم دفاع کی تقریب، سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے، علی امین گنڈا پور
  • پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم دفاع کی تقریب، سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
  • بانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی
  • پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی: بیرسٹر عقیل ملک
  • پروفیسر آفاقی کے اعزاز میںادارہ نورحق میں پروقار تقریب
  •  ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز
  • خیرپور،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروائیکل کینسر سے بچائو کی مہم کا آغاز
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت