اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
لاہور(شوبز ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں مردہ پائی جانے والے اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس کے بعد اداکارہ کی تدفین لاہور کیو بلاک ماڈل ٹاؤن قبرستان میں کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ لاہور ماڈل ٹاؤن میں ادا کردی گئی، جس کے بعد اداکارہ حمیرا اصغر کو کیو بلاک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، قریبی رشتہ دار اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
گذشتہ روز اداکارہ وماڈل کے بہنوئی اور بھائی نے گزشتہ رات کراچی سے میت وصول کی اور میت لے کر کراچی سے لاہور پہنچے، حمیرا کی میت ایمبولینس کے ذریعے لاہور لائی گئی۔
والد حمیرا اصغر کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ پر ابھی کچھ نہیں کہنا چاہتا، حمیرا اصغر کی والدہ کا حمیرا سے رابطہ رہتا تھا، ڈیڈ باڈی نا لینے کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں، میڈیکل سے پہلے کوئی ڈیڈ باڈی کوئی کسے وصول کر سکتا تھا، بیٹی کے ساتھ جو ہوا اس کا حساب اللہ لے گا۔
دوسری جانب حمیر اصغر کے مبینہ چاچو کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر چار بہن بھائی ہیں، موبائل پر حمیرا کے ساتھ رابطہ رہتا تھا وہ گھر دو تین چھ ماہ بعد چکر لگا لیتی تھی حمیرا غریبوں کے لیے بہت درد دل رکھنے والی انسان تھی، خاندان کی جانب سے حمیرا کے ساتھ کوئی اظہار لا تعلقی نہیں کیا گیا کیا، مالک مکان کو نہیں معلوم تھا کہ وہ کسی فیملی سے رابطہ کرتا ہے، حمیرا اصغر کے والدین کی جانب سے اس کی فیلڈ کو نہیں پسند کیا جاتا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے اور مستقبل میں ممکنہ قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے حمیرا کے بھائی کے بلڈ سیمپل لے لیے جبکہ دونوں بہن بھائی کا ڈی این اے سیمپل بھی میچ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے اُس وقت ملی تھی، جب پولیس عدالتی حکم پر مکان مالک کی شکایت پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تھی۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا نے بتایا تھا کہ پولیس ٹیم نے جب فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا تو اندر سے کوئی جواب نہیں ملا، جس کے بعد دروازہ توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی تھی۔
پوسٹ مارٹم کرنے والی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لاش گلنے سڑنے کے انتہائی مرحلے میں داخل ہو چکی تھی اور اس قدر مسخ ہو گئی تھی کہ فوری طور پر موت کی وجہ بیان کرنا ممکن نہیں۔
پولیس اداکارہ کی موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزیدپڑھیں:صدرزرداری اسرائیلی خفیہ ایجنسی’’موساد‘‘کے نشانے پرکیوں؟سینئرصحافی کے تہلکہ خیزانکشافات
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اداکارہ حمیرا اصغر حمیرا اصغر کی
پڑھیں:
چیئرمین ایف بی آر نے منی بجٹ کے کسی امکان کو مسترد کردیا
’جیو نیوز‘ گریبچیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے ریونیو شاٹ فال کے باوجود منی بجٹ کے کسی امکان کو مسترد کر دیا۔
اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت 2.75 ارب کا ریونیو شاٹ فال ہے۔
راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ اگست اور ستمبر کا ٹارگٹ پورا نہیں ہوا، اس میں سے کچھ ریکور ہوگا کچھ نہیں، لیکن ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس سے متعلق بجٹ میں منظور ہونے والے اقدامات پر عمل پیرا ہیں، مؤثر اقدامات کے باعث ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ بیرونی ایجنسیز نے معاشی استحکام کی توثیق کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس اصلاحات میں وقت درکار ہوتا ہے، پہلی بار ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، انفرادی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹیکس وصولی کو جی ڈی پی کے 18فیصد پر لے کر جانا ہے، ٹیکس اصلاحات ایک سال میں مکمل نہیں ہو سکتی، اس سال انکم ٹیکس گوشواروں میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
راشد لنگڑیال ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھ کر 59 لاکھ ہوگئی ہے، ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے، وفاق سے 15فیصد اور صوبوں سے 3 فیصد ریونیو اکٹھا کرنا ہے، ریونیو کے لیے صوبوں کے اوپر اتنا دباؤ نہیں جتنا وفاق پر ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے یہ بھی کہا کہ اس سال انفرادی ٹیکس ریٹرنز فائلنگ میں 18 فیصد اضافہ ہوا، ٹیکس ریٹرن فائلرز کی تعداد 49 سے بڑھ کر 59 لاکھ ہو گئی ہے، ایف بی آر کو تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے۔