سیاسی لیڈرشپ نے عوام کی بجائے اپنے حالات بہتر کیے، شاہد خاقان
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
راولپنڈی میں اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ 8 سال سے پاکستان میں غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کیا کیا۔؟ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست کا مقصد صرف حصول اقتدار نہیں ہونا چاہئے، سیاسی لیڈرشپ نے عوام کے بجائے اپنے حالات بہتر کیے۔ اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ 8 سال سے پاکستان میں غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کیا کیا۔؟ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ہم حقائق اور ملکی فلاح کی بات کرتے ہیں، ہمارا مقصد گالی گلوچ کرنا نہیں، ہماری جماعت پاکستان کو بہترمستقبل دے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حالات بہتر ہوں گے مجھے اُمید ہے، چودھری پرویز الہیٰ
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پہلے مذمت ہوتی ہے پھر مفاہمت ہوتی ہے تو مفاہمت ہی بہتر ہے، مذاکرات سے کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیکھیں مذاکرات سے متعلق تو پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے ایک خط بھی لکھا ہے، اس کا تاحال کوئی جواب یا پیشرفت سامنے نظر نہیں آئی، دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مفاہمت ہی بہتر ہے مذاکرات سے کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی اُمید رکھنی چاہیے اور حالات بہتر ہوں گے مجھے اُمید ہے۔ صحافی نے چودھری پرویز سے سوال کیا کہ آپ کو ملکی حالات کس طرف جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور حالات بہتر ہوں گے مجھے اُمید ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری کو تبدیل کیے جانے یا ہٹائے جانے سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے؟ 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے کیا کہیں گے؟ ان سوالات کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اچھا او ہو یہ تو میں آپ سے سن رہا ہوں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے پوچھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے اب پانچ اگست کو احتجاج کی کال دی گئی ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی بات بھی ہو رہی ہے کون سا راستہ درست ہے؟ جواب میں پرویزالہیٰ نے کہا کہ پہلے مذمت ہوتی ہے پھر مفاہمت ہوتی ہے تو مفاہمت ہی بہتر ہے، مذاکرات سے کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیکھیں مذاکرات سے متعلق تو پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے ایک خط بھی لکھا ہے، اس کا تاحال کوئی جواب یا پیشرفت سامنے نظر نہیں آئی، دیکھیں کیا ہوتا ہے۔