فرانس کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان، پاکستان علماء کونسل کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین اس وقت ایسا سانحہ بنتا چلا جا رہا ہے کہ جس پر الفاظ میں گفتگو ممکن نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل بے گناہ مظلوم فلسطینیوں پر جہاں بارود برسا رہا ہے ،ا ن سے ان کی زمین چھیننے کی کوشش کر رہا ہے وہاں پر مکمل طور پر ناکہ بندی کر کے ان کو پانی اور خوراک بھی پہنچنے نہیں دی جا رہی ہے۔ ان حالات میں سعودی عرب اور فرانس نے مل کر اقوام متحدہ کے تعاون سے ایک کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے جو ان شاء اللہ اگلے 2 روز میں منعقد ہو گی۔
یہ بھی پڑھیے مذہبی اور مسلکی رواداری کے فروغ کے لیے علما کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، علامہ طاہر اشرفی
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی آج فرانسیسی صدر نے فلسطین کو ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ اور اعلان کیا ہےکہ وہ ستمبر میں ان شاء اللہ اقوام متحدہ میں فلسطین کو ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست تسلیم کر لیں گے۔
’ہم امید رکھتے ہیں کہ اس کانفرنس کے نتیجے میں برطانیہ اور کئی یورپی ممالک بھی اس سمت آگے بڑھیں گے۔‘
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد، قائد الاسلام امیر محمد بن سلمان کی یہ کوششیں کہ فلسطین کو ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست تسلیم کیا جائے، پورا عالم اسلام اس موقف کے ساتھ کھڑا ہے اور فرانسیسی صدر کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اس عندیے اور اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے افغانستان نے دہشتگردوں کو نہ روکا تو کل خود بھی اسی آگ میں جلنا ہوگا، علامہ طاہر اشرفی
’ہم سمجھتے ہیں کہ دنیا میں امن چاہنے والے ہر انسان کو آگے آنا چاہیے اور فلسطینی قوم کا حق ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست جس کا دارالخلافہ القدس شریف ہو ملنا چاہیے ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ اہل فلسطین کے لیے، اہل کشمیر کے لیے، مظلوم انسانیت کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب فلسطین مولانا علامہ طاہر اشرفی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فلسطین مولانا علامہ طاہر اشرفی ایک ا زاد و خود مختار فلسطینی ریاست تسلیم کر کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کا اصولی موقف دنیا اور افغانستان نے تسلیم کیا، طلال چودھری
وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹووزیرِ مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا اصولی موقف دنیا نے بھی مانا اور ہمسائے نے بھی مانا ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پہلی بار افغانستان کے ساتھ تحریری طور پر طے ہوا کہ مکینزم بنایا جائیگا۔
انہوں نے کہا یہ طے ہوا کہ 6 نومبر کو اس سلسلے میں تفصیلی طور پر طے کیا جائیگا۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل کہہ رہا ہے کہ آپریشن سندور ابھی چل رہا ہے، بھارت نے سامنے سے حملہ کیا تو اسے شکست ہوئی اب چھپ کر وار کر رہا ہے۔
وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اصولی موقف دنیا نے بھی مانا اور ہمسائے نے بھی مانا ہے اور اب پہلی بار تحریری طور پر چیزیں سامنے آئیں ہیں، یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔
طلال چوہدری نے بتایا کہ اس میں شک نہیں کہ افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام آتا رہا ہے اور شواہد ہیں کہ افغانستان میں دہشتگرد گروپ موجود ہیں، پہلی جنگ بندی ہوئی تو کالعدم ٹی ٹی پی کا بیان آیا کہ کابل بھی ہمارا دشمن ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دامن صاف ہو تو لکھ کر دینے میں کیوں گریز ہوگا اور اب بات تحریری اور 2 ثالثوں کی موجودگی میں ہوئی ہے۔