بین الاقوامی بائیولوجی مقابلے میں پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ، طالبعلم عبدالرافع نے تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
پاکستان نے بین الاقوامی تعلیمی میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلی مرتبہ طلائی تمغہ (گولڈ میڈل) اپنے نام کر لیا۔
اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ بین الاقوامی مقابلہ 20 جولائی سے فلپائن میں منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے باصلاحیت طلبہ نے شرکت کی۔
پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عبدالرافع پراچہ نے 35 ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی، جن کی رہنمائی میں دیگر طلبہ نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔
ترجمان نے بتایا کہ مس عیان اسلم کو مقابلے میں آنریبل مینشن سے نوازا گیا، جب کہ سعدیہ ذوالفقار اور عروج فاطمہ نے بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سراہنے کے قابل کارکردگی دکھائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اٹامک انرجی کمیشن بائیولوجی مقابلہ تعلیمی میدان میں کامیابی طلائی تمغہ عبدالرافع پراچہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹامک انرجی کمیشن بائیولوجی مقابلہ تعلیمی میدان میں کامیابی طلائی تمغہ وی نیوز
پڑھیں:
فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی 17 سال بعد واپسی، شاہین اور پروٹیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہو گا
کراچی:ویرانی بنی بھولی بسری یاد فیصل آباد کا میدان پھر آباد ہوگیا،17 سال بعد وینیو پر انٹرنیشنل میچ کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ آج ہوگا۔
گرین شرٹس فتح کی راہ پر گامزن رہنے کیلیے پراعتماد ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے نئی طرز میں کپتانی کے کامیاب آغاز کیلیے کمر کس لی ہے۔
بیٹنگ لائن کو ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ٹاپ آرڈر پر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کی ذمہ داری عائد ہوگی، بولنگ اٹیک بھی حریف سائیڈ کے جلد قدم اکھاڑنے کی کوشش کرے گا۔
گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے ٹریننگ سیشن میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی، ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی، شاہین اور جنوبی افریقی ہم منصب میتھیو بریٹزکی دونوں ہی اسے اپنا بنانے کیلیے بے چین ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز منگل کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، اس سے قبل 2 ٹیسٹ کی سیریز 1-1 سے برابر رہی جبکہ ٹی 20 میں گرین شرٹس نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پلیئرز اب ون ڈے سیریز میں بھی حریف کو قابو کرنے کیلیے پراعتماد ہیں، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کپتانی کی شروعات کریں گے، انھیں محمد رضوان کی جگہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
پاکستان نے اس سیریز کیلیے مضبوط اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے، فخر زمان کی واپسی ہو گئی جو ٹی 20 سیریز میں شریک نہیں ہوسکے تھے، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ ون ڈے کرکٹ میں نویں مرتبہ ایک ساتھ بولنگ کریں گے۔
یہ تینوں بولرز پہلی بار ایشیا کپ 2023 میں ساتھ میدان میں اترے تھے، گزشتہ برس ان تینوں نے آسٹریلیا میں پاکستان کو ون ڈے سیریز جتوانے کے ساتھ جنوبی افریقہ کو اس کے ملک میں وائٹ واش کیا تھا۔
دونوں حریفوں کے خلاف مجموعی طور پر 5 میچز میں انھوں نے گرنے والی 47 وکٹوں میں سے 31 اڑائی تھیں۔
ایک روزہ سیریز میں کامیابی کیلیے بیٹنگ لائن کو ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ٹاپ آرڈر پر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی ذمہ داری عائد ہوگی، بولنگ اٹیک بھی حریف سائیڈ کے قدم جلد اکھاڑنے کی کوشش کرے گا۔
دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم ایک روزہ فارمیٹ میں کافی فارم میں ہے، اس نے آسٹریلیا اور انگلینڈ میں سیریز فتوحات حاصل کی ہیں جبکہ چیمپئنز ٹرافی کا بھی سیمی فائنل کھیلا۔
پروٹیز نے سال کے آغاز میں پاکستان میں ٹرائنگولر سیریز بھی کھیلی تھی، اس لیے وہ اس بار بھی اچھی پرفارمنس کیلیے پراعتماد ہے، تینوں میچز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جہاں پر 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے۔
اس گراؤنڈ پر آخری مرتبہ انٹرنیشنل میچ 11 اپریل 2008 کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا تھا، مجموعی طور پر اس وینیو پر 16 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جا چکے ہیں۔
پاکستان نے اقبال اسٹیڈیم میں 12 ون ڈے کھیلے جن میں سے 9 جیتے اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جنوبی افریقہ نے 5 میں سے 2 ون ڈے جیتے جبکہ 3 میں شکست ہوئی۔
گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے اقبال اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے پہلے وارم اپ سیشن میں شرکت کی،پھر کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ پر توجہ دی۔
بیٹرز نیٹ میں شاٹس کو بہتر بناتے رہے ، بولرز کی توجہ لائن اینڈ لینتھ پر مرکوز رہی، ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی۔
اس تاریخی موقع پر کپتان شاہین آفریدی اور جنوبی افریقی ہم منصب میتھیو بریٹزکی نے پوز دیے، دونوں ہی کپتان ٹرافی کو جیتنے کیلیے بے چین ہیں ۔