Jasarat News:
2025-11-02@21:46:25 GMT

کینیڈا میں انڈین کامیڈین کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سرے:کینیڈا کے شہر سرے میں انڈیا کے معروف کامیڈین کپل شرما کے کیفے میں فائرنگ کی گئی ہے تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔سی بی سی نیوز نے سرے پولیس سروس (ایس پی ایس) کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کی صبح نیوٹن کے علاقے میں 120 ویں سٹریٹ پر واقع ایک کیفے میں گولیاں چلائی گئیں، اس وقت عملہ کیفے کے اندر موجود تھا،پولیس نے کہا کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم کیفے کو نقصان پہنچا۔

حملے کے بعد کھڑکیوں میں گولیوں کے نشانات دیکھے جا سکتے تھے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں نامعلوم شخص کو کیفے کے باہر گولیاں برساتے دیکھا جاسکتا ہے۔سرے پولیس سروس نے کہا کہ پولیس دیگر واقعات اور ممکنہ محرکات سے تعلق کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس معاملے میں کپل شرما کے کیفے نے کہا ہے کہ حملہ دل دہلا دینے والا ہے لیکن ہم ہمت نہیں ہاریں گے۔ہم نے امید کر رہے تھے کہ اس کیفے میں دوستانہ گپ شپ سے گرمجوشی اور خوشی لائیں گے۔ تشدد کو اس خواب کے ساتھ جڑنا دل دہلا دینے والا ہے، ہم یہ صدمہ برداشت کر رہے ہیں لیکن ہم ہار نہیں مان رہے ہیں۔آپ کی حمایت کے لیے شکریہ۔ آئیے تشدد کے خلاف ثابت قدم رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کاپس کیفے گرمجوشی اور کمیونٹی کی جگہ رہے۔

سی بی ایس نیوز نے کیفے کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ کے حوالے سے بتایا کہ کیفے صرف ایک ہفتہ قبل کھلا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما کے حال ہی میں کینیڈا میں لانچ ہونے والے ’کپس کیفے‘ پر کم از کم 9 گولیاں چلائی گئیں جس کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم یہ واقعہ اس وقت مزید سنگین صورت اختیار کر گیا جب بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کالعدم تنظیم بابا خالصہ انٹرنیشنل سے تعلق رکھنے والے ہرجیت سنگھ لڈی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔اطلاعات کے مطابق ہرجیت سنگھ کی جانب سے یہ اقدام مبینہ طور پر کپل شرما کی جانب سے دیے گئے کچھ بیانات کے خلاف ردعمل کے طور پر کیا گیا۔ کپل شرما اس واقعے کے بعد شدید پریشانی کا شکار ہیں اور اس پر ردعمل دینے سے گریز کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کپل شرما کے

پڑھیں:

بابراعظم ٹی 20 کے بادشاہ بن گئے، روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں وہ دنیا کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ انہوں نے بھارتی کپتان روہت شرما کا کئی سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مہمانوں کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جس کا تعاقب قومی ٹیم نے صرف 14 ویں اوور کی پہلی گیند پر مکمل کرلیا۔

نوجوان بلے باز صائم ایوب نے اپنی فارم دوبارہ حاصل کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 5 شاندار چھکے شامل تھے۔

بولنگ کے شعبے میں سلمان مرزا نے تباہ کن کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ فہیم اشرف نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سلمان مرزا کو بہترین بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اگرچہ بابر اعظم نے صرف 18 گیندوں پر 11 رنز بنائے، لیکن یہ اننگز ان کے کیریئر کے لیے تاریخی ثابت ہوئی۔ اس مختصر اننگز کے دوران انہوں نے ٹی20 کرکٹ میں 4 ہزار 234 رنز مکمل کر لیے اور روہت شرما کے 4 ہزار 231 رنز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر نے یہ سنگ میل صرف 130 میچوں اور 123 اننگز میں 39.57 کی اوسط سے حاصل کیا۔

بابر اعظم کے ٹی20 کیریئر میں اب تک 3 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 128.77 ہے۔ دوسری جانب روہت شرما نے 159 میچوں میں 151 اننگز کھیل کر 32.05 کی اوسط سے 4 ہزار 231 رنز بنائے تھے۔

ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارتی اسٹار ویرات کوہلی ہیں، جنہوں نے 117 اننگز میں 4 ہزار 188 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے جوز بٹلر 3 ہزار 869 رنز کے ساتھ چوتھے جب کہ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 3 ہزار 710 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی اس فہرست میں نمایاں ہیں۔ انہوں نے 106 میچوں میں 47.41 کی اوسط سے 3 ہزار 414 رنز بنا کر خود کو ٹی20 کے صفِ اول بیٹرز میں شامل کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لیفٹیننٹ گورنر"ریاستی درجے" کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق عبداللہ
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا
  • پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • بابراعظم ٹی 20 کے بادشاہ بن گئے، روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم
  • پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے
  • بوٹ بیسن پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم دوبارہ گرفتار
  •  بابراعظم کا ٹی20 کرکٹ میں اعزاز، روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا