data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نائس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے غزہ پر اسرائیلی محاصرہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی راہداریوں کے دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مارچ سے جاری امدادی رکاوٹیں ایک “شرمناک المیہ” ہیں، جنہیں اب مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

اقوام متحدہ کی اوشین کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ  غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک اسکینڈل ہے جو صورتحال مارچ کے اوائل سے جاری ہے وہ شرمناک ہے۔

انہوں نے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کے محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ امدادی جہاز کوروکنا اسرائیلی کی وحشیانہ حرکت ہے،

فرانسیسی صدر نے کہا کہ فرانس نے اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے فوری سفارتی اقدامات کیے اور اسرائیلی حکام کو واضح پیغام دیا کہ ان افراد کو مکمل قونصلر تحفظ فراہم کیا جائے،”ہم نے تمام ضروری پیغامات پہنچا دیے ہیں تاکہ قونصلر تحفظ دیا جائے اور ہمارے شہریوں کی واپسی یقینی بنائی جا سکے۔

خیال رہےکہ امدادی جہاز کو  اسرائیلی حکام نے غزہ کی طرف جاتے ہوئے روک لیا تھا، یہ جہاز 12 بین الاقوامی رضاکاروں کو لے کر سسلی، اٹلی سے غزہ کی جانب روانہ ہوا تھا۔ اس میں سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، فرانسیسی-فلسطینی رکن یورپی پارلیمنٹ ریما حسن اور دیگر فرانسیسی شہری سوار تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی