data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کو مستقل قومی مصیبت قراردے دیا اور کہا کہ شہر کے حال کے ذمے دار وہی لوگ ہیں جن کے 36 ایم پی ایز کراچی سے منتخب ہوئے ہیں، میں ایم کیو ایم والا نہیں مجھے چونا لگانا نہیں آتا ہے۔میئرکراچی کا برنس روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر سے 37 ہزار ٹن سے زاید کی آلائشیں اٹھائی جا چکی ہیں ان کا کہنا تھا کہ دو روز سے سڑکوں پر موجود ہوں لیکن مخالفین صرف الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم اور ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے 30 ارب کے اشتہار دیے میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں، شہر کے حال کا ذمے دار وہی لوگ ہیں جن کے 36 ایم پی ایز کراچی سے منتخب ہوئے ہیں، میں ایم کیو ایم والا نہیں مجھے چونا لگانا نہیں آتا ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہر میں صفائی کے بڑے آپریشن کے تحت ہزاروں ٹن آلائشیں مختلف اضلاع سے اٹھائی گئی ہیں۔ ایم کیو ایم والے ہمیشہ منفی باتیں ہی کرتے ہیں۔ میں کہتا ہوں ایم کیو ایم مستقل قومی مصیبت ہے۔انہوں نے سابق میئر کراچی کو یاد کرتے ہوئے کہا ’’وسیم اختر کا گزرا ہوا زمانہ یاد آتا ہے، لیکن ہم کراچی کو ماضی کی سیاست سے نکال کر عملی خدمت کی طرف لے جا رہے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہو، کام بھی کر لو بھائی، گورنر سندھ کی میئر کراچی پر کڑی تنقیدمیئر کراچی نے مزید کہا ’’چونا لگانا میرا نہیں، سینیٹری ورکرز کا کام ہے۔ میری ترجیح ہے کہ نظام کو شفاف، موثر اور عوامی مفاد میں چلایا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم میئر کراچی

پڑھیں:

جونا مارکیٹ و کھجور بازار میں سیوریج مسائل حل کیے جائیں گے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے جونا مارکیٹ اور کھجور بازار مرچنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور گلیوں میں سیوریج کے پانی کی شکایت کی۔ تاجروں نے کہا کہ گندگی سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔ ڈپٹی میئر نے یقین دلایا کہ واٹر کارپوریشن اور بلدیہ عظمیٰ کراچی مل کر فوری اقدامات کریں گے اور تاجروں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جنگبندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا اسرائیل کو مزید جنگی جرائم پر اُکسائے گا، فلسطینی اتھارٹی
  • میئر کراچی نے وفاق کے منصوبے گرین لائن پر کام بند کرادیا
  • جونا مارکیٹ و کھجور بازار میں سیوریج مسائل حل کیے جائیں گے
  • میئر کراچی نے وفاقی حکومت کے منصوبے گرین لائن پر جاری کام بند کرا دیا
  • خواتین اپنی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگاوائیں، میں بیٹی کو بھی لگواؤں گا، میئر کراچی
  • میئر نے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • میئر کراچی کی گھن گرج!
  • عورتوں کے بجائے مرد بچے جنیں گے؟ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کارنامہ
  • مجھے کرینہ کپور سے ملایا جاتا ہے: سارہ عمیر
  • اسرائیل نے قطر پر حملے کی مجھے پیشگی اطلاع نہیں دی، دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ