data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ عید الاضحی و شدید گرمی میں بھی عوام بجلی و پانی کے بحران کا شکار رہے، کے الیکٹرک نے عید الاضحی کے موقع پربھی شدید گرمی و حبس کے موسم میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کر کے شہریوں کو شدید ذہنی و جسمانی اذیت سے دوچار کیا ، وفاقی و صوبائی حکومتوں کا کام صرف کے الیکٹرک کو نوازنا اور سہولیات پہنچانا رہ گیا ہے ۔کے الیکٹرک کی طرح واٹر کارپوریشن نے بھی ایک مافیا کی صورت اختیار کرلی ہے اور ملک کے سب سے بڑے شہر کے عوام کو پانی میسر نہیں ، قابض میئر جوواٹر بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ،کی ذمے داری بنتی ہے پانی کی فراہمی ممکن بنائیں ،جماعت اسلامی کے پاس شہر میں 9ٹاؤنز کی ذمے داری ہے ، جن میں صفائی ستھرائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا بہترین نظام بنایا گیا ،شہر بھر میں200سے زاید اجتماعی قربانی کے مراکز قائم کیے گئے جہاں الخدمت و جماعت اسلامی کے تحت اجتماعی قربانی کی گئی اور ہزاروں رضا کاروں نے خدمات انجام دیں ،گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ کھالیں دینے پرہم اہل کراچی کو مبارکباد پیش اور اظہار تشکر کرتے ہیں کہ جنہوں نے ایک بار پھر الخدمت پر اعتماد کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی و الخدمت کے تحت عید الاضحی کے دوران مختلف اضلاع میں اجتماعی قربانی کے مراکز کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ منعم ظفر خان نے جامع مسجد قبا فیڈرل بی ایریا بلاک 13، جامع مسجد الہدیٰ پاور ہائوس چورنگی نارتھ کراچی ، جامع مسجد العزیز ، جامعۃ الاخوان نیو کراچی ، آگرہ تاج کالونی ، بہار کالونی ، چاکیواڑہ ، ڈیفنس فیز 2سمیت مختلف علاقوں میں قائم اجتماعی قربانی کے مراکز کا دورہ کیا ، جانوروں کے ذبیحہ اور چرم قربانی کے کاموں میں مصروف ذمے داران اور کارکنوں سے ملاقات کی اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا ، اس موقع پر امیر ضلع شمالی طارق مجتبیٰ خان ، امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور ، سیکرٹری ضلع گلبرگ وسطی سید احمد ، نائب امرا ضلع جنوبی جواد شعیب ، فتح محمد ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد و دیگر بھی موجود تھے،منعم ظفر خان نے کہا کہ توقع تھی کہ کے ایم سی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے شہر میں صفائی ستھرائی اور آلائشیں اُٹھانے کے حوالے سے ٹاؤنز کے ساتھ کوآرڈی نیٹ کیا جائے گا لیکن سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے اپنی ذمے داری پوری نہیں کی ، پیپلز پارٹی 17سال سے سندھ پر مسلط ہے ، صوبائی حکومت نے کراچی کے تمام اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے اور کراچی کے شہریوں کو ان کا حق دینے پر تیار نہیں ، 18ویں ترمیم کے تحت صوبے نے تمام اختیارات اپنے پاس تو لے لیے لیکن ٹاؤنز و یوسیز کو اختیارات اور وسائل منتقل نہیں کیے جاتے۔ عید الاضحی کے دوران صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹائونز کو ضروری مشینری اور سہولیات فراہم نہیں کی گئیں ،منعم ظفر خان نے کہاکہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور حکمران جماعتوں کی نااہلی ہے جنہوں نے گزشتہ 20سال میں کراچی کے شہریوں کے لیے ایک بوند پانی کا اضافہ نہیں کیا ۔ شہری مہنگے داموں ٹینکروں کے ذریعے پانی خرید نے پر مجبور ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد کے فور منصوبہ مکمل کیا جائے اور شہریوں کو پانی فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں الخدمت امانت و دیانت کے ساتھ ضرورت مندوں میں گوشت کی تقسیم بھی کرتی ہے۔الخدمت کے تحت پورے پاکستان میں اسپتال، میڈیکل سینٹرودیگر شعبہ جات کے ذریعے لوگوں کو ریلیف دیا جاتا ہے ۔ماحولیاتی تبدیلی کے باعث کراچی کنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت نے شجر کاری مہم چلائی اور شہر کے مختلف مقامات پر پودے لگائے۔الخدمت اپنی تمام سرگرمیوں اور ا پنی آمدنی و اخراجات کے حسابات ہر سال پیش کرتی ہے اور اہل کراچی ہمیشہ الخدمت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ،الخدمت غم سمیٹنے اور خوشیاں بکھیرنے کے عمل میں مصروف ہے ، کھالوں سے حاصل ہونے والی رقم الخدمت کے مختلف شعبہ جات میں استعمال کی جاتی ہے۔ الخدمت کے تحت یتیموں، بیواؤں اور مستحقین کی امداد کی جاتی ہے۔ ایسے والدین جو اپنے بچوں کو معیاری تعلیم نہیں دلاسکتے ان کی امداد کی جاتی ہے۔ ناظم آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگنوسٹک سینٹر موجود ہے جہاں سستا اور معیاری علاج کیا جاتا ہے۔ الخدمت کے تحت میت بسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ پورے پاکستان میں آرفن کئیر کے تحت آغوش ہومز موجود ہیں۔ الخدمت کے تحت بنوقابل پروگرام ڈھائی سال قبل شروع کیا گیا تھا جس سے اب تک 48 ہزار طلبہ و طالبات استفادہ کرچکے ہیں۔ ہم الخدمت بنوقابل پروگرام کے ذریعے کراچی کے نوجوانوں کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ نہ صرف روز گار حاصل کر سکیں بلکہ اپنے والدین کا سہارا بھی بنیں ۔

امیر جماعت اسلامی منعم ظفر خان عیدالاضحی کے دوران مسجد رضوان فیڈرل بی ایریا اور ضلع جنوبی میں جماعت اسلامی و الخدمت کے تحت قائم اجتماعی قربانی کے مراکز کا دورہ کر رہے ہیں

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اجتماعی قربانی کے مراکز الخدمت کے تحت جماعت اسلامی عید الاضحی الاضحی کے کراچی کے کے دوران نہیں کی ہیں کی

پڑھیں:

نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ

بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر بھر سے عوامی آراء اور شکایات جمع کر رہی ہے اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں برسراقتدار مخلوط حکومت کی اتحادی جماعت بی جے پی کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکنِ پارلیمان انجینیئر غلام علی کھٹانہ نے الزام عائد کیا کہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کے باعث عوام میں بے چینی اور ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ ضلع رامبن کے سب ڈویژن بنیہال میں منعقدہ ایک عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے جس میں مقامی باشندوں اور سرکاری افسران نے شرکت کی، غلام علی کھٹانہ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور بجلی کے شعبوں کی حالت مزید خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت پر عوام سے دور ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے زیادہ جوابدہی کا مطالبہ کیا۔

بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر بھر سے عوامی آراء اور شکایات جمع کر رہی ہے اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور گوجر-بکروال برادریوں اور بے گھر کشمیری پنڈتوں کے لئے مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ عوامی ملاقات کے دوران مختلف عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں مقامی حکام، بی جے پی رہنماؤں اور علاقے کے باشندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • گمشدہ لڑکیاں اور معاشرتی بحران: ایک سنجیدہ عدالتی جائزہ
  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا