کراچی: گارڈن تھانے کا پولیس اہلکار گرفتار، گزشتہ سال چوری کی گئی 125 موٹر سائیکل برآمد
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
کراچی:
عیدگاہ پولیس نے گارڈن تھانے کے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے گزشتہ سال چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ، پولیس نے رمضان کے آخری عشرے میں کولڈ ڈرنک ڈپو میں ڈکیتی اور خاتون کے موبائل فون چوری میں ملوث 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق عیدگاہ پولیس نے دوران گشت موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار مدثر کے قبضے سے چوری کی گئی 125 موٹر سائیکل برآمد کر کے گرفتار کرلیا ، ایس ایچ او عیدگاہ شعور بنگش نے بتایا کہ مسروقہ موٹر سائیکل گزشتہ سال ستمبر میں عیدگاہ تھانے کی حدود سے چوری کی گئی جس کا مقدمہ بھی درج ہے جبکہ گرفتار پولیس اہلکار گارڈن تھانے میں تعینات اور گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر میں رہائش پذیر ہے۔
تاہم گرفتار پولیس اہلکار کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے حوالے کر دیا ہے جو مزید تفتیش کر رہی ہے، انھوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں کولڈ ڈرنگ کے ڈپو میں ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کے دوران ایک لاکھ روپے نقدی اور 2 موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو زین کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے ایک ملزم سلمان اسحاق کو بھی گرفتار کیا ہے جو خاتون کا موبائل فون چوری کر کے فرار ہوا تھا ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار موٹر سائیکل چوری کی گئی گرفتار کر پولیس نے
پڑھیں:
کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ پولیس نے گنا منڈی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمیی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا.
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عیسیٰ ولد سلطان کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون او نقد رقم برآمد کی گئی ۔