رتیش دیش مکھ کی شوٹنگ میں ڈانسر کی جان چلی گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
ممبئی (شوبز ڈیسک)اداکار و ہدایتکار رتیش دیش مکھ کی آنے والی مراٹھی فلم ”راجا شیواجی“ کی شوٹنگ کے دوران ایک 26 سالہ ڈانسر سوربھ شرما دریائے کرشنا میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ ان کی لاش دو دن بعد برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ منگل کی شام ستارا ضلع کے علاقے سنگم مہولی میں پیش آیا، جہاں دریائے کرشنا اور وینا آپس میں ملتے ہیں۔ یہ مقام ممبئی سے تقریباً 250 کلومیٹر دور ہے، اور وہیں فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب گانے کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد، جس میں رنگوں کا استعمال کیا گیا تھا، سوربھ شرما ہاتھ دھونے کے لیے دریا کے کنارے گئے۔ ہاتھ دھونے کے بعد وہ تیرنے کے لیے دریا میں اترے، لیکن پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے بہہ گئے اور لاپتہ ہو گئے۔
فوری طور پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم اور مقامی رضاکاروں نے مل کر تلاش کا عمل شروع کیا۔ تاہم، اندھیرا ہونے کی وجہ سے منگل کی رات سرچ آپریشن روک دیا گیا تھا، جو بدھ کی صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔
جمعرات کی صبح تقریباً 7:30 بجے پولیس اور ریسکیو ٹیم نے سوربھ شرما کی لاش دریائے کرشنا سے برآمد کی۔ ستارا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور اسے حادثاتی موت کے طور پر درج کر لیا گیا ہے۔
”راجا شیواجی“ ایک دو لسانی (مراٹھی اور ہندی) فلم ہے، جو چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم کے ہدایتکار اور مرکزی کردار خود رتیش دیش مکھ ادا کر رہے ہیں
مزیدپڑھیں:قدرت نے آسمان پر ’اسمائلی‘ بنا دی
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی شوٹنگ
پڑھیں:
راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
فائل فوٹواڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی فیکٹری ناکے پہنچ گئیں، پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے قافلے کو روک دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے تھے۔
سہیل آفریدی اپنی کابینہ ارکان کے ہمراہ گورکھ پور فیکٹری ناکے پر موجود ہیں، جہاں پولیس نے انہیں روک دیا۔