کراچی: ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
کورنگی ڈھائی نمبر پل کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ زوہیب کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
موٹر سائیکل مالکان کیلئے اہم خبر آگئی؛ بڑا فیصلہ ہوگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایک بار پھر نئی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
اس نئی کارروائی کے تحت موٹر سائیکل سواروں کے لیے سندھی اجرک کے ڈیزائن والی اور بڑے سائز کی نمبر پلیٹس کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں۔
شہریوں نے اس مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چند ماہ بعد نئی نمبر پلیٹ لگوانے کا حکم جاری کر دیا جاتا ہے، جو عوام کے لیے نہ صرف مہنگا ہے بلکہ غیر ضروری مالی دباؤ بھی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ عمل اب ایک آمدنی کا ذریعہ بن چکا ہے۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری نمبر پلیٹ 1850 روپے میں فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ مارکیٹ میں اسی قسم کی پلیٹ تقریباً 600 روپے میں دستیاب ہے۔
عوام نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نمبر پلیٹس کے معاملے پر کوئی واضح، یکساں اور مستقل پالیسی بنائی جائے، تاکہ بار بار کی مہمات اور چالانوں سے عوام کو نجات مل سکے۔