کراچی، پولیس چیف نے گذری تھانے کے سب انسپکٹر کو معطل کر کے ایک درجہ تنزلی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے گذری تھانے کے سب انسپکٹر اختر حسین کو معطل کر کے ایک درجہ تنزلی بھی کر دی جس کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔
پولیس افسر کے خلاف انکوائری کا عمل بھی جاری ہے جبکہ انھیں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں قائم بی کمپنی تبادلہ کر دیا گیا۔
معطل پولیس افسر کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ روز صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک اپنی حاضری کو یقینی بنائینگے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شوہر قتل کیس ‘خاتون سمیت تین ملزمان جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل میں ملوث خاتون سمیت تین گرفتار ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس نے مقتول کے قتل کے مقدمے میں گرفتار تینوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا، جہاں تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمے کی مزید تفتیش، واقعے کے محرکات اور شواہد کی برآمدگی کے لیے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر تفتیش کی پیشرفت رپورٹ طلب کی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ شاہ لطیف میں درج ہے۔