Jasarat News:
2025-11-03@18:02:39 GMT

سکھر ، جرائم کی لہر ، ایک ہی دن میں ڈکیتی کی 15وارداتیں

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں جرائم کی لہر، ایک ہی دن میں ڈکیتی کی 15 وارداتیں، پولیس پر بے عملی اور سرپرستی کا الزام ، سکھر میں ایک حیران کن طور پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر موٹر سائیکل اور گاڑی چوری کی 15 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ شہریوں نے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ جماعت اسلامی جمعیت علما اسلام، سکھر اسمال ٹریڈرز سمیت سیاسی سماجی تجارتی تنظیموں کی جانب سے بے امنی کیخلاف باضابطہ تحریک چلانے کا اعلان کیا جارہا ہے، کیونکہ پولیس اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی لہر کو روکنے میں ناکام ھے یا تیار نہیں۔ تشویشناک الزامات بھی سامنے آئے ہیں، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کچھ گرفتار مجرموں کو بعض پولیس اہلکاروں کا تحفظ سہولتکاری بھی حاصل ہے، جرائم کی لہر کی شدت کے باوجود کوئی قابل ذکر گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ متعدد متاثرین نے الزام لگایا کہ پولیس حالات قابو میں ہونے کا بھرم قائم رکھنے کیلئے جعلی مقابلے کر رہی ہے، جبکہ اصل مجرم آسانی کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تھانہ سی سیکشن کے قریب شالیمار کے علاقے کے رہائشی فیضان میرانی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔ چار مسلح افراد نے اس کی سرخ رنگ کی سی ڈی 70 موٹر سائیکل چھین لی۔ ٹھل سے تعلق رکھنے والے صحت علی نے سی سیکشن پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں سول اسپتال کے قریب اپنی سی ڈی کی چوری کی اطلاع دی۔ زلفی کمبوہ کی موٹرسائیکل سی ڈی 70 بی سیکشن تھانے کے تحت آنے والے اناج بازار کے قریب سے چوری ہوگئی۔ بی سیکشن تھانے کی حدود میں اسامہ عبدالرفیع شمسی کو بندر روڈ پر مسلح افراد نے لوٹ لیا جو اس کی سی ڈی 70 سرخ موٹر سائیکل لے گئے۔عبدالعلی قریشی کی سی ڈی 70 سرخ موٹر سائیکل ریلوے اسٹیشن کے قریب سے چوری ہو گئی تھی، یہ علاقہ اکثر چوری کے لیے بدنام ہے۔ مکرانی مسجد کے قریب چوری کی واردات میں اے سیکشن تھانے کی حدود میں کاشف میمن کی 125 موٹرسائیکل چوری کر لی گئی۔ بے نظیر پارک کے قریب، غلام مصطفی ابڑو کی سی ڈی 70 سرخ رنگ کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی، یہ بھی اے سیکشن تھانے کی حدود میں، گزشتہ روز بائیک چور تھانہ نیوپنڈ کی حدود نواں گوٹھ میں محمد ندیم کی موٹر سائیکل دکان کے باہر سے چوری کر کے فرار ہوگئے، ایسے واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد نے سکھر کے رہائشیوں کو عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا کر دیا ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ پولیس نہ صرف کارروائی کرنے میں ناکام ہو رہی ہے بلکہ ڈاکوؤں کو بچانے میں شریک ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کچھ گرفتار ڈاکو بعد میں مبینہ طور پر بعض افسران کی حفاظت میں آزاد گھومتے ہوئے دیکھے گئے۔مقامی تاجر، طلبااور روزانہ سفر کرنے والے موٹر سائیکلوں کے اکثر استعمال کرنے والے فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ شہری اور سیاسی رہنماؤں نے پولیس کے کردار کے ساتھ ساتھ عوام کو گمراہ کرنے کے لیے کیے جانے والے مبینہ فرضی مقابلوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔جرائم کی مسلسل روک تھام اور پولیس پر اعتماد ختم ہونے پر شہری اب مؤثر کارروائیوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رشید بندھانی نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ناکام ہوگئی ہے، لوگ لٹ رہے ہیں، نقد رقوم ،موٹر سائیکل، قیمتی اشیا سے محروم ہورہے ہیں۔انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی، ایس ایس پی سکھر سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پایا جائے، چھینی و چوری کی گئیں موٹر سائیکلیں برآمد کرواکر اصل مالکان کے حوالے کی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل سیکشن تھانے کی سی ڈی 70 کہ پولیس جرائم کی چوری کی نے والے کی حدود کے قریب

پڑھیں:

کراچی: ملیر کینٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق

ملیرکینٹ جناح ایونیو پرتیزرفتارڈمپر کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوارایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا جب کہ شہید ملت ایکسپریس بلوچ کالونی پل پرمبینہ طورپرریس لگاتے ہوئے گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکرمار دی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار2 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق شہرقائد میں جدید وخود کارای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود شہرمیں تیزرفتارڈمپرزکی ٹکرسے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔

اتوارکی صبح ملیرکینٹ تھانے کے علاقے جناح ایونیوپرواقع چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارکوٹکرماردی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی ،حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت محمد ایوب خان کے نام سے کی گئی۔

متوفی شخص ایف آئی اےمیں اے ایس آئی تھا اورایئر پورٹ پر تعینات تھا،ایس او ٹریفک چوکی ملیر کینٹ ارشد علی نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ 8 بج کر35 سے 40 منٹ پر پیش آیا ڈمپر ایئر پورٹ سے مال خالی کرکے واپس آرہا تھا کہ چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے باعث  موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

حادثے کے وقت ٹریفک پولیس کی نفری موقع پرموجود تھی، ٹریفک پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لیکر اسے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا۔

حادثے میں جاں بحق ایف آئی اے ملازم محمد ایوب ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد کے واپس گھرجارہا تھا۔

ایس ایچ اوملیر کینٹ آغا عبدالرشید کے مطابق جس وقت  حادثہ پیش آیا ایف آئی کے ملازم یونیفارم میں ملبوس اور ہیلمنٹ بھی پہنا ہوا تھا،حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر تحویل میں لیکر اس کے ڈرائیورانورخان ولد عجمین شاہ کوگرفتارکرلیا۔

ایس ایچ اونے بتایا کہ گرفتارڈرائیورانورخان کے ڈرائیورلائسنس کی معیاد بھی 16 اکتوبرکوختم ہوچکی ہے پولیس حادثے سے متعلق مزید معومات اکٹھا کر رہی ہے۔

فیروز آباد تھانے کے علاقے شہید ملت ایکسپریس بلوچ کالونی پل پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو پانے کے بعد موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مارتی ہوئی سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار2 شہری شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کے فوری بعد ٹریفک پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اورٹریفک پولیس نے گاڑی  کو قبضے میں لیکر اس کے نوجوان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اورفیروز آباد پولیس کے حوالے کردیا۔

موقع پر موجود شہریوں کا دعویٰ ہے کہ حادثہ2 گاڑیوں کے درمیان ریس لگاتے ہوئے پیش  آیا ہے حادثے میں نتیجے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایس ایچ او فیروز آباد طارق محمود کے مطابق گاڑی کے گرفتار نوجوان ڈرائیر کا نام عبداللہ ہے اورپولیس تحویل میں ہے جبک حادثے میں زخمی ہونے والے موٹرسائیکل سواروں کی شناخت اورحادثے سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب  ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بھتیجا جاں بحق، چچا زخمی
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: ملیر کینٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق
  • لاہور: ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق، ڈرائیور فرار
  • لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
  • محراب پور: گروہی تصادم میں 5افرادزخمی، ڈنڈوں کا بھرپور استعمال کیاگیا
  • کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
  • چند سال قبل چوری شدہ موٹر سائیکل کا ای چالان اصل مالک کے گھر پہنچ گیا
  • کراچی میں 4سال قبل چوری شدہ موٹرسائیکل کا چالان مالک کو بھیج دیا گیا
  • شکارپور، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کریک ڈائون