ٹنڈو جام ، حیسکو کا نادہندگان کیخلاف آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام میں حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا ایس ڈی او حیسکو ٹنڈوجام، دریا خان میمن کی قیادت میں کی جانے والی اس کارروائی میں شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے اور درجنوں غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق حیسکو ٹیم نے ایس ڈی او حیسکو ٹنڈوجام، دریا خان میمن اور محمد اسلم کھور، محمد اکرم اور اسلام الدین پر مشتمل عملے کے ہمراہ نواہٹ بازار، ریلوے پھاٹک، مالاکنڈ چوک اور ملحقہ علاقوں میں آپریشن کیا کارروائی کے دوران کئی مقامات پر بجلی چوری کی نشاندہی ہوئی جس پر غیر قانونی کنکنشن کو فوری طور پر منقطع کر کے تاریں ضبط کر لی گئیں ایس ڈی او دریا خان میمن نے اس موقع پر کہا کہ بجلی چوری ایک سنگین جرم ہے جس سے نہ صرف قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچتا ہے بلکہ نظامِ تقسیمِ توانائی بھی متاثر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ حیسکو کسی قسم کی بدعنوانی یا بجلی چوری برداشت نہیں کرے گا اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ بجلی کے بلوں کے نادہندگان کو بھی وارننگ دی جا رہی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے واجبات ادا کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں بجلی کاکنکشن کاٹنے کے ساتھ ساتھ جرمانے اور مقدمات کا سامنا بھی انھیں کرنا پڑے گا انھوں نے کہا کہ اگر حیسکو کے عملے میں سے بھی کو ملازم بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کے بل وقت پر ادا کریں اور غیر قانونی ذرائع سے بجلی کے حصول سے گریز کریں تاکہ نہ صرف قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے بلکہ توانائی کے نظام کو بھی مستحکم رکھا جا ئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستنا کے ضلع خضدار میں کارروائی کے دوران بھارتی سرپرست یافتہ فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگردوں ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جب کہ ان ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔ علاقے میں کسی بھی ممکنہ چھپے ہوئے دہشتگرد کے خاتمے کے لیے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ دہشتگردی کے تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔