نیپال میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) نیپال میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے ایک خبر نشر کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ نیپال کے علاقے ضلع کائلا لی اور ضلع مکوانپور میں 2 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ ہلاک شدگان میں 1 بچہ اور 1 شخص شامل ہے۔
دیگر رپورٹ کے مطابق ضلع کھوٹانگ میں 2 بچے اور 1 معمر خاتون بھی زخمی ہوئیں ہیں، جہاں مزید ہلاکتوں کے خدشات بتائے گئے ہیں۔
حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گرج چمک کے دوران گھروں کے اندر رہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کنگسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) طاقتور سمندری طوفان ملیسا کے باعث جمیکا، ہیٹی اور کیوبا میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہوگئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق طوفان کے دوران لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ متاثرہ جزیروں کے 60 فیصد علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی اور پانی کی فراہمی کا نظام بھی تباہ و برباد ہوگیا۔ اب تک جمیکا میں 19 اور ہیٹی میں 31 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کیوبا میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ تینوں ممالک میں مجموعی طور پر 50 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ اس دوران 15 ہزار سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پینے کے پانی اور خوراک کا فقدان ہے۔