کراچی: زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر ایک شخص ڈوب کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
گلستان جوہر کے علاقے بلاک 12 میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرنے سے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 52 سالہ عابد عباس کے نام سے کی گئی۔
اس حوالے سے شارع فیصل پولیس کے ڈیوٹی افسر کا کہنا ہے کہ متوفی ذہنی مسائل کا شکار تھا جو گھر کے زیر زمین ٹینک میں گر کر ڈوبنے سے جاں بحق ہوا ہے۔
تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا
—فائل فوٹوکراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔