سٹی42: گلشن راوی میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی جہاں چور پرانی موٹرسائیکل چھوڑ کر شہری کی نئی موٹرسائیکل لے اڑے۔ 

ترجمان سیف سٹی کے مطابق گلشن راوی سے موٹر سائیکل چوری کی اطلاع شہری کی جانب سے 15 پر کال کے ذریعے دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی۔

کیمروں کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹرسائیکل سوار چور موقع پر پہنچے اور لاک توڑ کر شہری کی نئی بائیک چرا لی جبکہ اپنی پرانی (ممکنہ طور پر پہلے سے چوری شدہ) موٹرسائیکل وہیں چھوڑ گئے۔

ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ

سیف سٹی کی بروقت معلومات پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

گلشن اقبال میں ملزموں نے وکیل کی ٹانگوں پرتیزاب پھینک دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں مبینہ طورپر تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے ،موٹر سائیکل سوارنامعلوم ملزمان وکیل کی ٹانگوں پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے متاثرہ کوایدھی کے زریعے اسپتال منقتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع ایسٹ کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں مبینہ طورپر تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے،موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان وکیل کی ٹانگوں پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ کوایدھی کے ذریعے اسپتال منقتل کردیا گیا۔ وکیل کی شناخت فرحت گل کے نام سے کی گئی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی، صنم چوہدری نے کیا انوکھی شرط رکھی؟
  • لاہو؛ چور پرانی موٹر سائیکل چھوڑ کر نئی لے اڑے، ویڈیو سامنے آگئی
  • پنجاب بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 48 ہزار سے زائد مقدمات درج
  • پی آئی ڈی سی پل پرگاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاںبحق
  • ساہیوال: ہیلمٹ نہ پہننے پر روکی گئی موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
  • لاہور؛ 17سال بعد جعلی سونے کی فروخت کا انکشاف ہونے پر مقدمہ درج
  • موٹر سائیکل روکنے و بند کرنے پر تنازع؛ ٹریفک پولیس راولپنڈی نے وکلا پر مقدمہ درج کروا دیا
  • سکھر ، جرائم کی لہر ، ایک ہی دن میں ڈکیتی کی 15وارداتیں
  • گلشن اقبال میں ملزموں نے وکیل کی ٹانگوں پرتیزاب پھینک دیا