پی آئی ڈی سی پل پرگاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاںبحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) )گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 38 سالہ موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پی آئی ڈی سی پل پر نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت اڑتالیس سالہ محمد رفیق کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی۔ ناظم آباد پل پرٹریفک حادثے میں اورنگی ٹاؤن کا رہائشی موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا،گارڈن ایسٹ البیلا سگنل کے قریب عمارت کی تیسری منزل سے گرکرمزدور جاں بحق ہوگیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جاں بحق ہوگیا سائیکل سوار موٹر سائیکل
پڑھیں:
5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا‘ عظمیٰ بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے، سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے، جب مہاتما کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شامل نہیں ہوں گے تو انقلاب کیسے آنا تھا انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ شو ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی 5 اگست کے نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی احتجاج کی حامی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں میں 354 ارب کی مالی بے ضابطگیاں چارج شیٹ ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ ہونے والے فنڈز کی بندربانٹ ہو رہی ہے، چور چور کا راگ الاپنے والے خود 12 سال سے کرپشن کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جو لوگ نااہل ہورہے وہ ناکام بغاوت کے مرتکب قرار پائے، 9 مئی کے واقعات پر ندامت اور شرمندگی کے بجائے ان کا دفاع کرنا بھی شرمناک ہے، شہدا کے مجسمے جلانے والے قوم کے لئے قابل نفرت بن چکے ہیں۔