کراچی: کورنگی ویٹا چورنگی پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
فائل فوٹو۔
کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوا۔
تاہم پولیس حکام کے مطابق ٹریلر ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔