کراچی:

گارڈن نشتر روڈ پر کار چور کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب باغ ہالار نشتر روڈ پر کار چور کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت شیراز علی ولد عزیز خان کے نام سے کی گئی۔ 

پولیس کے مطابق ملزم نے عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں گلشن اقبال سے ایک سیاہ رنگ کی کار چوری کی تھی۔ اس کار کا ٹریکر ایک کمپنی کے ذریعے فعال تھا جس کی مدد سے پولیس کو اطلاع ملی کہ چوری شدہ کار گزری کے راستے گارڈن کی طرف بڑھ رہی ہے، جیسے ہی گارڈن پولیس نے چیکنگ کے دوران مطلوبہ کار کو روکا تو اس میں سوار ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی موجود تھے جس کے باعث پولیس نے جوابی فائرنگ سے گریز کیا تاکہ کوئی معصوم جانی نقصان کا شکار نہ ہو۔ کچھ فاصلے پر ملزم نے چوری شدہ کار کو چھوڑ دیا اور اسلحے کے زور پر ایک شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگیا، ملزم کے ساتھ موجود خاتون اور بچہ بھی اس کے ہمراہ فرار ہوگئے۔  

پولیس نے چوری شدہ کار کو قبضے میں لے کر اس کی تلاشی لی تو اس میں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جسے تحویل میں لے لیا گیا، جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، جس کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے، ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائرنگ سے سے پولیس کار کو

پڑھیں:

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

واقعہ سیکٹر 5/G مدینہ کالونی میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ ثوبیہ زوجہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی

خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

فائرنگ کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • راولپنڈی کی عدالت میں قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی
  • لکی مروت:پولیس موبائل وین کے قریب دھما کہ ، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  • لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 3 اہلکار زخمی
  • کراچی: برطرف پولیس اہلکار گاڑیاں چھیننے لگے
  • کراچی: ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی
  • کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار
  • مستونگ: انسداد پولیو مہم کے دوران فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق
  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی